Bain ye zainab ka
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Shame Ghariban recited by Zawwar Hussain
بین یہ زینب کا تھا شام غریباں بتا
کیا ہوا کنبہ میرا شام غریباں بتا
قاسم نوشاہ کی لاش کے ٹکڑے ہوے
کیسا یہ سہرا بندھا شام غریباں بتا
بین یہ زینب کا تھا۔۔۔
کیوں نہ ہر ایک آنکھ سےخون کے آنسوں گرے
کیسے ہے غم کی گھٹا شام غریباں بتا
بین یہ زینب کا تھا۔۔۔
عابد بیمار پر شاہ کے غمخوار پر
کیوں ہے یہ جور و جفا شام غریباں بتا
بین یہ زینب کا تھا۔۔۔
پیاس میں اصغر میرا ریت پر تڑپا کیا
پانی کیا اسکو ملا شام غریباں بتا
بین یہ زینب کا تھا۔۔۔
کیسی یہ آی ہے شام خوف ہر ایک سوں ہے آم
اور ارادہ ہے کیا شام غریباں بتا
بین یہ زینب کا تھا۔۔۔
عون و محمد میرے گنج شہیداں میں تھے
دونوں کا ہے حال کیا شام غریباں بتا
بین یہ زینب کا تھا۔۔۔
خیموں سے جلتے ہوے موت کے شعلے اٹھے
کیا کوئی زندہ بچا شام غریباں بتا
بین یہ زینب کا تھا۔۔۔
ہاے یتیموں کے ساتھ اور اسیروں کے ساتھ
ہے یہی انصاف کیا شام غریباں بتا
بین یہ زینب کا تھا۔۔۔
وہ میرے اکبر جواں مر گیا کھا کر سناں
لاشہ کیا اس کا اٹھا شام غریباں بتا
بین یہ زینب کا تھا۔۔۔
سرور زیشان کے زخم بہتر لگے
ہے یہی کربوبلا شام غریباں بتا
بین یہ زینب کا تھا۔۔۔
بھای بھی پلٹا نہیں پانی بھی آیا نہیں
کیا ہوا غازی میرا شام غریباں بتا
بین یہ زینب کا تھا۔۔۔
ہاے گروہ حسین پڑتی ہے زینب کے بین
کیوں نہ ہو غمگیں رضا شام غریباں بتا
بین یہ زینب کا تھا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.