Baba hyder
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Shame Ghariban recited by Nadeem Sarwar
ہ واقعہ ہے پس قتلِ شاہ کربوبلا
کوئی نہ مونس و غم خوار بیبیوں کا رہا
سکوتِ صحرا میں ٹاپوں کی گونج اٹھی صدا
علی کی بیٹی نے بڑھ کر اٹھا لیا نیزہ
حسار توڑ کے نزدیک آ گیا سوار
تڑپ کے ثانیء زہرا پکار اٹھی اک بار
بابا حیدر بابا حیدر
آ گیء شام غریباں بابا
ہم ہوے بے سر و ساماں بابا
لاشیں مقتل میں ہے عریاں بابا
ہے سفر جانب زنداں بابا
لاڈلی آپ کی ہے بے چادر
بابا حیدر۔۔۔
بھای اٹھارہ تھے کوی نہ رہا
آپ کی لاڈلی بن میں تنہا
خاک ڈالے ہوئے سر پہ بابا
دیکھیےء کرتی ہے اب اہ و بکا
ہاتھ رکھتا نہیں کوئی سر پر
بابا حیدر۔۔۔
شہ کی عباس کمر توڑ گےء
ہم سے پردیس میں منہ موڑ گےء
غم کے طوفاں میں ہمیں چھوڑ گےء
رشتہ ہر دکھ سے میرا جوڑ گےء
داغ سینے کے دکھاؤں کیوں کر
بابا حیدر۔۔۔
میرے اکبر کا کلیجہ چھلنی
کر گیو نیزہء خولی کی انی
تھا جو ہمشکل رسول مدنی
اس کے مرنے سے جو اس دل پہ بنی
کیسے بتلاے تمہیں یہ مضطر
بابا حیدر۔۔۔
چاروں جانب سے چلے تیر و تبر
ہو گیا ٹکڑے حسن کا دلبر
چنتے تھے لاش کے ٹکڑے سرور
کہتے تھے لاش کے ٹکڑے حیدر
لاش جو روند رہا تھا لشکر
بابا حیدر۔۔۔
ہاتھ ملتی تھی تمہاری بیٹی
جب چھری عون و محمد پہ چلی
گود خالی ہوی بابا میری
خون کا سیلاب تھا غم کی آندھی
آپ نے کیسے وہ دیکھا منظر
بابا حیدر۔۔۔
کٹ گےء بازوے عباس جری
رہ گیء بالی سکینہ پیاسی
خون سے قاسم نے لگای مہندی
مانگ ایک شب کے دلہن کی اجڑی
کیا مصایب تھے جو ٹوٹے ہم پر
بابا حیدر۔۔۔
مر کے مشک نہ سینے سے ہٹی
ساتھ عباس کے میدان میں رہی
کہتی ہو جیسے سکینہ پیاسی
مشک عمو میں نہ یوں لونگی کبھی
لاییں گے آپ نہ جب تک بھر کر
بابا حیدر۔۔۔
دیکھیےء ابھرے وہ سر نیزوں پر
شمر درہ لیےء آتا ہے ادھر
کس قدر درد بھرا ہے منظر
طوق میں جکڑا سنبھالے لنگر
جانب شام چلا ایک لاغر
بابا حیدر۔۔۔
سن کے فریاد و فغاں زینب کی
رو کے کہنے لگے بیٹی سے علی
پوچھ لے اشک نہ رو اے بیٹی
میں تیرے ساتھ ہوں اے کوکھ جلی
جاؤں گا ساتھ تو جاے گی جدھر
بابا حیدر۔۔۔
جیتی تو ہار گےء بانیء شر
کٹ کے بھی اونچا ہے شبیر کا سر
قبضہ عباس کا ہے دریا پر
پرچمِ دین ہے تیری چادر
تجھ پہ قربان میری پیاری دختر
بابا حیدر۔۔۔
مجلسِ غم میں یہ آہ و زاری
یوں ہی ریحان رہے گی جاری
عمر کٹ جائے اسی میں ساری
مقصد زیست ہے ماتم داری
نوحہ میں لکھتا ہوں بس یہ کہہ کر
بابا حیدر۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.