Baba ab to aajao
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Shame Ghariban recited by Shadman Raza
شام غریباں
میرے پیارے بابا میرے اچھے بابا
لٹ گیا ہمارا گھر بابا اب تو آجاؤ
بابا اب تو آجاؤ بابا اب تو آجاؤ
چھن گئی میری چادر بابا اب تو آجاؤ
بابا اب تو آجاؤ بابا اب تو آجاؤ
شام غریباں دیکھو خوں کا یہ سماں دیکھو
اب ہمارے خیموں سے اٹھتا ہے دھواں دیکھو
کوئی بھی نہیں سر پر بابا اب تو آجاؤ
بابا اب تو آجاؤ۔۔۔
بابا بابا کہتی تھی روکے زینب مضطر
اینا قاسم مضطر اینا شکل پیغمبر
کون دے جواب اٹھ کر بابا اب تو آجاؤ
بابا اب تو آجاؤ۔۔۔
گال پر سکینہ کے جب طمانچے لگتا تھا
جب کہ شعلوں کی ضد پر غمزدہ کا کرتا تھا
کہتی تھی یہی روکر بابا اب تو آجاؤ
بابا اب تو آجاؤ۔۔۔
تھے حرم جو بے پردہ روتے جاتے تھے سجاد
درہ جب بھی لگتا تھا کرتے تھے یہی فریاد
میں ستم کے ہوں ضد پر بابا اب تو آجاؤ
بابا اب تو آجاؤ۔۔۔
فاطمہ کے زانوں پر کٹ رہا تھا شہ کا سر
دیکھ کر سوے یثرب کہہ رہی تھی ماں روکر
لٹ رہا ہے میرا گھر بابا اب تو آجاؤ
بابا اب تو آجاؤ۔۔۔
قید میں سکینہ کو کاٹتی ہے تنہائی
کبھی کہتی ہے عمو کبھی کہتی ہے بھائی
کبھی کہتی ہے روکر بابا اب تو آجاؤ
بابا اب تو آجاؤ۔۔۔
بیٹی کی صداؤں پر آگےء علی حیدر
یہ پکارے زینب کو تب گلے سے لپٹا کر
اب نہ یوں کہو روکر بابا اب تو آجاؤ
بابا اب تو آجاؤ۔۔۔
لکھ رہا ہے جو ماجد شادماں پڑھو نوحہ
گونجتا ہے کانوں میں بے کسوں کا یہ نالہ
اے یتیموں کے یاور بابا اب تو آجاؤ
بابا اب تو آجاؤ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.