Ay shame ghariban
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Shame Ghariban recited by Tableegh e Imamia
اے شامِ غریباں مجھے کچھ حال سُنا دے
کوفے میں اسیروں پہ جو گُزری ہے بتا دے
آ مجھ کو بتا کیا ہوا دریا کے کنارے
مقتل سے کہاں پر گئے زینب کے دُلارے
اب کیا ہوئے اصغر کے وہ معصوم اشارے
ظالم نے سکینہ کے تماچے تو نہ مارے
اے شامِ غریباں۔۔۔
روداد سُنا سبطِ پیعمبر پہ جو گزری
اصغر پہ جو گزری علی اکبر پہ جو گزری
قاسم پہ اور عباسِ دلاور پہ جو گزری
اور وہ بھی بتا بی بی کی چادر پہ جو گزری
اے شامِ غریباں۔۔۔
بے شیر کے جب تیر لگا تھا تو ہوا کیا
وہ شیر جو دریا پہ گیا تھا تو ہوا کیا
مقتل میں اندھیرا جو ہوا تھا تو ہوا کیا
جب خیمہ اسیروں کا جلا تھا تو ہوا کیا
اے شامِ غریباں۔۔۔
کیا حال ہوا بعد میں شبیر کے گھر کا
کچھ حال بتا مجھ کو اسیروں کے سفر کا
کیسا تھا اُجالا بنی ہاشم کے کمر کا
کیا حال تھا اُس وقت شہادت کے اثر کا
اے شامِ غریباں۔۔۔
عابد پہ عروج ایسی مصیبت کی گھڑی تھی
بیمار تھے اور پائوں میں زنجیر پڑی تھی
ہر چند کہ مشکل تھی مگر بات بڑی تھی
کس طرح سے طے کی گئی منزل جو کڑی تھی
اے شامِ غریباں۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.