Aaye hai agar aap
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Shame Ghariban recited by Farhan Ali Waris
اے شام غریباں
آے ہیں اگر آپ تو رک جائیے بابا
گھر جل گیا میں کیا کروں فرمایےء بابا
اب آے ہیں جب فوج خدا سو گیء رن میں
جب خوں بھرا پرچم ہے علمدار کا بن میں
سینے سے علم غازی کا لپٹایےء بابا
آے ہیں اگر آپ تو۔۔۔
میدان میں لاشہ ہے میرے بھائی کا عریاں
پوشاک میرے بھائی کی ہے خون میں غلطاں
لللہ کفن بھای کو پہنایےء بابا
آے ہیں اگر آپ تو۔۔۔
عابد کو بچا لای ہوں جلتے ہوے گھر سے
گو شمر لعیں لے گیا چادر میری سر سے
سر پہ عمامے کو پھیلایےء بابا
آے ہیں اگر آپ تو۔۔۔
بابا مجھے جانا ہے ابھی قید ستم میں
ہونا ہے اضافہ ابھی کچھ اور بھی غم میں
دم ناد علی بازو کے کر جایےء بابا
آے ہیں اگر آپ تو۔۔۔
بابا میں بہت تڑپی ہوں شبیر کے غم میں
دل ٹکڑے ہے بابا میرا غازی کے علم میں
ماتم کروں یہ ریسماں کھلوایےء بابا
آے ہیں اگر آپ تو۔۔۔
بابا میں رسن بستہ سوے شام چلی ہوں
لگتا ہی نہیں مجھکو کہ میں بنت علی ہوں
ہمراہ نجف اب مجھے لے جایےء بابا
آے ہیں اگر آپ تو۔۔۔
کرتے ہیں سوالات فرشتے جو لحد میں
اب دیر نہ لللہ کرے آپ مدد میں
ریحان کی تربت میں چلے جایےء بابا
آے ہیں اگر آپ تو۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.