Aap agar aa jaate
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Shame Ghariban recited by Safdar Abbas
آے جب شام غریباں علی دلدل سوار
جلتی ریتی سے اٹھی زہرا کی بیٹی بیقرار
باپ کے قدموں سے لپٹی اور یہ روکر کہا
آپ اگر آ جاتے بابا آپ اگر آ جاتے بابا
چھینتا نہ شمر چادر آپ اگر آ جاتے بابا
آپ اگر آ جاتے بابا گھر نہیں لٹتا میرا
آپ اگر آ جاتے بابا سر پہ رہ جاتی ردا
تشنگی اور بیکسی سے دل سبھی کے چور تھے
میں بہت مجبور تھی دریا سے خیمے دور تھے
آپ اگر آ جاتے بابا خشک نہ رہتے یہ ساگر
آپ اگر آ جاتے بابا۔۔۔
عصر کا ہنگامہ تھا چلتا تھا خنجر بھای پر
رو رہی تھی کربلا کی دھوپ اس تنہائی پر
آپ اگر آ جاتے بابا قتل نہ ہوتا برادر
آپ اگر آ جاتے بابا۔۔۔
بیکس و مجبور ہے صحرا میں بیٹی آپ کی
ہو گیء تنہا بھری دنیا میں بیٹی آپ کی
آپ اگر آ جاتے بابا یوں نہیں لٹتا بھرا گھر
آپ اگر آ جاتے بابا۔۔۔
سو گےء کربوبلا کے دشت میں تشنہ دہن
أکبر و عباس و اصغر قاسم ابنِ حسن
آپ اگر آ جاتے بابا داغ نہ سہتی یہ دل پر
آپ اگر آ جاتے بابا۔۔۔
یا بنیہ کی صدا سن کر سکینہ دشت میں
ڈھونڈتی پھرتی تھی وہ بابا کا سینہ دشت میں
آپ اگر آ جاتے بابا دیکھ نہ پاتے وہ منظر
آپ اگر آ جاتے بابا۔۔۔
آپ اگر آ جاتے تو جلتے نہیں بابا قیام
آپ اگر آ جاتے نہ میں دیکھتی غربت کی شام
آپ اگر آ جاتے بابا خاک نہ ہوتی سروں پر
آپ اگر آ جاتے بابا۔۔۔
دیکھتی تھی بانوے دلگیر حسرت سے مجھے
جس گھڑی بالی سکینہ کے گوہر چھینے گےء
آپ اگر آ جاتے بابا کانوں سے چھنتے نہ گوہر
آپ اگر آ جاتے بابا۔۔۔
ہو صدا ریحان و صفدر کی سر کربوبلا
ہاں اسی کا شور دوبارہ سر زندان اٹھا
آپ اگر آ جاتے بابا گھڑکیاں کھاتی نہ دختر
آپ اگر آ جاتے بابا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.