Zuljanah
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Zuljana recited by Shahid Baltistani
ذوالجناح اے ذولجناح
میرے بابا کے ذولجناح
کہتی تھی یہ سکینہ زخمی ہے تو کیوں اتنا
مقتل میں کیا ہوا بتا ذوالجناح
میرے بابا کے ذولجناح۔۔۔
اتنا بتا دے کیوں گھبرایا ہے تو
کیوں میرے بابا کو چھوڑ آیا ہے تو
تیرے قدموں کی جب آواز آی
میں یہ سمجھی بابا کو لایا ہے تو
نہ غازی ہے نہ بھیا ہاے بابا کا لاشہ
مقتل سے کون لاے گا ذوالجناح
میرے بابا کے ذولجناح۔۔۔
تیرے قدموں میں یہ گر کر کہا تھا
نہ لے جا بابا کو میرے نہ لے جا
تنہا بابا کو جو جانے دیا تھا
تیری وفا پہ تھا مجھکو بھروسہ
تجھکو غازی کی قسم رکھ لے وفا کا بھرم
تنہا کیوں لوٹا ہے بیٹا
میرے بابا کے ذولجناح۔۔۔
رخصت بابا کی نہ بھولی
آخری بار جو سوی سکینہ
آ کر یہ خواب میں دادی پکاری
بھیجو حسین کو بالی سکینہ
تب سے بچھڑی ہوں دیکھو جانے نہ دیتی ان کو
گر مجھ سے کہتی نہ زہرا ذوالجناح
میرے بابا کے ذولجناح۔۔۔
غم کتنے ٹوٹے غریب الوطن پر
نیزے چلے ہیں کیوں ان کے بدن پر
سر تو اٹھا تیری آنکھوں میں دیکھوں
کیا کیا ستم ہوے شاہ زمن پر
آنسوں رواں ہے تیرے بابا کہاں ہے میرے
کیوں ہے خاموش یہ بتا ذوالجناح
میرے بابا کے ذولجناح۔۔۔
یہ زہرا جانے یا اللّٰہ جانے
میرے بابا تھے جانے کب سے پیاسے
آنکھیں تمہاری مجھ سے کہہ رہی ہیں
مقتل سے تم بھی ہو پیاسے ہی لوٹے
مجھکو یقین ہے میرے بابا نے تم سے پہلے
پانی کہاں پیا ہوگا ذوالجناح
میرے بابا کے ذولجناح۔۔۔
مجھکو ٹاپوں کی جو آتی ہے صدا
وحشت سے پھٹتا ہے کلیجہ میرا
چاروں طرف ہے ظالموں کا پہرہ
تنہا ہے رن میں میرے پیاسے بابا
لاشہ پامال نہ ہو جا کے بچا لے ان کو
میں بھی مر جاؤں جاؤں گی ورنہ ذوالجناح
میرے بابا کے ذولجناح۔۔۔
لوٹے نہ خیموں کو آ کر ستمگر
ہاے چھن جاے نہ پھوپھیوں کی چادر
کس کو پکاروں گی اتنا بتا دے
ظالم جب کھینچے گا کانوں سے گوہر
کون ہے اب ہمارا کوی نہیں سہارا
لٹ جاے گا میرا کنبہ ذوالجناح
میرے بابا کے ذولجناح۔۔۔
کہتی ہے کربلا درویش و زیشان
روتا رہا سر جھکائے ذوالجناح
کیسے سکینہ کے بابا کو لاے
چھانے لگی ہے اب شام غریباں
رکھ کے قدموں میں سر کو گر گیا خاک پر وہ
سن کر سکینہ کا نوحہ ذوالجناح
میرے بابا کے ذولجناح۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.