Zuljanah
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Zuljana recited by Ameer Hasan Aamir
پیارا ہمیں ہے جان سے مولا کا ذوالجناح
کہتے ہیں سب یہ شان سے مولا کا ذوالجناح
تخت ہوا ہوں میں تو سلیماں میرا سوار
ہے زین میری رحل تو قرآں میرا سوار
کہتا یہ کل جہان سے مولا کا ذوالجناح
پیارا ہمیں ہے جان سے۔۔۔
کچلے کہیں بدن کہیں پامال سر کیےء
اعدا کو روندھ روندھ کے سم خوں میں تر کیےء
بیٹھا نہ اطمینان سے مولا کا ذوالجناح
پیارا ہمیں ہے جان سے۔۔۔
آیا ہے سینہ تان کے تیروں کے سامنے
ٹکرایا تن حان دشت میں مولا کے واسطے
ہر ظلم کے چٹان سے مولا کا ذوالجناح
پیارا ہمیں ہے جان سے۔۔۔
بے مثل گر تھی تیغ تو لا ثانی راہوار
جیسے کہ رن میں چلتی تھی مولا کی ذولفقار
چلتا تھا ایسی شان سے مولا کا ذوالجناح
پیارا ہمیں ہے جان سے۔۔۔
ظالم کوئی بھی سامنے نہ اس کے ٹک سکا
رہتا تھا ساتھ ساتھ وہ مظلوم کے صدا
گزرا ہر امتحان سے مولا کا ذوالجناح
پیارا ہمیں ہے جان سے۔۔۔
پوچھا جو مہ لقا نے میرے بابا ہیں کہاں
سر تا جھکا تھے آنکھ سے آنسوں رواں دواں
کہتا بھی کیا زبان سے مولا کا ذوالجناح
پیارا ہمیں ہے جان سے۔۔۔
تیروں سے زخم کھاتا رہا اسپ با وفا
لیکن وہ شہ کو چھوڑ کے آگے نہیں بڑھا
تیروں کے درمیان سے مولا کا ذوالجناح
پیارا ہمیں ہے جان سے۔۔۔
فرش زمیں پہ زین سے رن میں وہ جب گرے
لگ جاے کوئی تیر نہ مولا حسین کے
یہ دیکھتا تھا دھیان سے مولا کا ذوالجناح
پیارا ہمیں ہے جان سے۔۔۔
عامر سوار دوش نبی کا ہے راہوار
رف رف کی طرح کیوں نہ شناور ہو با وقار
اترا ہے آسمان سے مولا کا ذوالجناح
پیارا ہمیں ہے جان سے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.