Zuljana mere baba
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Zuljana recited by Jawad ul Hassan
ذوالجناح ذوالجناح
میرے بابا کو تُو چھوڑ آیا کہاں
رو کے کرتی تھی ننھی سکینہ بیاں
ذوالجناح ذوالجناح ۔۔۔
کیوں ہے بالیں کٹی کیوں منکا ڈھلا
تیرے جسم پہ ہے خوں کس کا پڑا
یہ بتا دے مجھے ہے کہاں بابا جاں
ذوالجناح ذوالجناح ۔۔۔
لپٹی قدموں سے میں دے رہی تھی صدا
میرے بابا کو مقتل میں لے کر نہ جا
پر نہ تُو نے سُنی میری آہ و بُکا
ذوالجناح ذوالجناح ۔۔۔
اب نہ قاسم رہا اورنہ اصغر میرا
چھوڑ کر چل دیا بھائی اکبر میرا
کوئی کہہ دے اُنھیں ہے یہ وقتِ اذاں
ذوالجناح ذوالجناح ۔۔۔
چھِن گئی ہے ردا بن گئی ہے رسن
ہم ہوئے ہیں گرفتارِ رنج و محن
تپتے صحرا پہ ہے خوں بھرا اک سما
ذوالجناح ذوالجناح ۔۔۔
لوٹ آیا علم پر نہ آیا چچا
سو گیا کیوں ترائی پہ عمّوں میرا
کیا اُنھیں ہے خبر چھِن گئیںبالیاں
ذوالجناح ذوالجناح ۔۔۔
راہِ پُرخار سے کس طرح ہم چلے
بھائی سجاد کو تعزیانے لگے
طوق و زنجیر ہے پائوں میں بیڑیاں
ذوالجناح ذوالجناح ۔۔۔
چلتی ہیں ہر طرف سے سیاہ آندھیاں
گرتی ہیں ہم پہ کیوں ظلم کی بجلیاں
جلتے خیموں سے اُٹھتا ہے دیکھو دھواں
ذوالجناح ذوالجناح ۔۔۔
ہو نہ پایا رقم یہ سکینہ کا غم
ہو گئیں ہائے احمد کی آنکھیں بھی نم
بس سنائو حسن غم بھری داستاں
ذوالجناح ذوالجناح ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.