Zuljana hai kahan
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Zuljana recited by Farhan Ali Waris
خالی آیا ہے شبیر کا ذوالجناح
ذوالجناح ذوالجناح
ذوالجناح سے سکینہ نے رو کر کہا
کیوں ہے باگیں کٹی جسم زخمی تیرا
زین خالی ہے کیوں اور سر ہے جھکا
بولتا کیوں نہیں چپ ہے تیری زباں
ذوالجناح ذوالجناح ہے کہاں بابا جاں
تیرے پیروں سے لپٹی میں کہتی رہی
بعد بابا کے میں جی نہیں پاؤں گی
میرے بابا کو تو چھوڑ آیا کہاں
ذوالجناح ذوالجناح ہے کہاں۔۔۔
اب طمانچوں سے مجھکو بچاے گا کون
مجھکو سینے پہ اپنے سلاے گا کون
اس یتیمی میں اب کون ہے سایباں
ذوالجناح ذوالجناح ہے کہاں۔۔۔
جس طرح میرے سارے سہارے گےء
تو بتا کیا میرے بابا مارے گۓ
کیوں تیری آنکھ سے ہے یہ آنسوں رواں
ذوالجناح ذوالجناح ہے کہاں۔۔۔
کند خنجر چلانے لگا جب لعیں
میرے بابا کو پانی دیا یا نہیں
یا دم ذبح بھی تھے وہ تشنہ دہاں
ذوالجناح ذوالجناح ہے کہاں۔۔۔
مجھکو بتلا گےء زخم تیرے ہے جو
اتنا زخمی ہے تو کتنے زخمی تھے وہ
تیر کتنے لگے کس قدر برچھیاں
ذوالجناح ذوالجناح ہے کہاں۔۔۔
درد فرقت سے دل میرا پھٹ جاے گا
اپنے بابا کے سینے پہ چین آے گا
ہے جہاں بابا جاں مجھکو لے چل وہاں
ذوالجناح ذوالجناح ہے کہاں۔۔۔
ہاے فرحان و مظہر سکینہ دکھی
ذوالجناح سے لپٹ کر وہ روتی رہی
کہہ رہی تھی یہ معصوم کی سسکیاں
ذوالجناح ذوالجناح ہے کہاں۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.