Sakina ki thi ye
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Zuljana recited by Ghadeer Fatima
سکینہ کی تھی یہ فغاں ذوالجناح
ہیں بابا ہمارے کہاں ذوالجناح
گےء جب سے بابا کو تم لے کے میداں
ہے آنکھوں سے آنسوں رواں ذوالجناح
سکینہ کی تھی یہ۔۔۔
اکیلے پدر کو کہاں چھوڑ آے
کرو کچھ تو مجھ سے بیاں ذوالجناح
سکینہ کی تھی یہ۔۔۔
مجھے انکے پہلو میں جا کر سلا دو
کہ سوے ہے بابا جہاں ذوالجناح
سکینہ کی تھی یہ۔۔۔
گیا جو بھی میداں میں پلٹا نہیں ہے
یہ کیسا ستم ہے یہاں ذوالجناح
سکینہ کی تھی یہ۔۔۔
میرے واسطے اب اندھیرے ہے ہر سوں
ہے غمگیں زمیں آسماں ذوالجناح
سکینہ کی تھی یہ۔۔۔
ابھی تک وہ کانوں میں گونجی ہوی ہے
جو اکبر نے دی تھی اذاں ذوالجناح
سکینہ کی تھی یہ۔۔۔
نہ ہے پاس عمو نہ ہے پاس اکبر
نہ جھولے میں ہے بے زباں ذوالجناح
سکینہ کی تھی یہ۔۔۔
جلاتے ہے اعدا قیام حسینی
اٹھا پھر دلوں سے دھواں ذوالجناح
سکینہ کی تھی یہ۔۔۔
بہت تو بھی پیاسا ہے میں جانتی ہوں
ہے پانی پہ پہرہ یہاں ذوالجناح
سکینہ کی تھی یہ۔۔۔
چمن سارا اجڑا شاہ کربلا کا
یہ آی ہے کیسی قضا ذوالجناح
سکینہ کی تھی یہ۔۔۔
سنا ہے کہ اکبر بھی جنت سدھارے
کلیجے پہ کھا کر سنا ذوالجناح
سکینہ کی تھی یہ۔۔۔
رضا کے لئے تو دعا اتنی کر دے
ملے اس کو راہ جناں ذوالجناح
سکینہ کی تھی یہ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.