Mere baba ke zuljana
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Zuljana recited by Shadman Raza
جب کربوبلا میں سر شبیر کٹا
ذوالجناح شہ والا بھی بکا کرتا رہا
اسکے بھی تیر لگے باہ کٹی زین ڈھلا
ایسے عالم میں سوۓ خیمہء شبیر چلا
دیکھ کر اس کو سکینہ بھی فغاں کرنے لگی
ہائے باگ گھوڑے کی پکڑ کر یہ بیاں کرنے لگی
میرے بابا کے ذوالجناح
کیا میری یتیمی کی تو لایا ہے خبر
کر یاد کہ سمجھایا تھا تجھکو دم رخصت
کھا جاۓ گی اس دل کو میرے باپ کی فرقت
میں روتی رہی اور کیا تونے سفر
میرے بابا کے ذوالجناح ۔۔۔
کہتے تھے تجھے بابا میرے اسماء وفادار
یہ کیسی وفا تونے دکھائی میرے غم خوار
چھوڑ آیا انہیں دشت بلا میں کیوں کر
میرے بابا کے ذوالجناح ۔۔۔
یہ دیکھ میرے بالوں میں ہے خاک یتیمی
اب سینے پہ ہر سانس بھی دشوار ہے میری
آنکھوں میں میری دیکھ زرا غم کا اثر
میرے بابا کے ذوالجناح ۔۔۔
میں روتی رہی اور تجھے ترس نہ آیا
لے دیکھ میرے سر سے اٹھا باپ کا سایہ
سینے پہ مجھے کون سلاۓ گا مگر
میرے بابا کے ذوالجناح ۔۔۔
یہ خاک بیابان بنی میرا مقدر
اب چھین کے لے جائیں گے بندے یہ ستمگر
ہے داغ یتیمی ہی اسیری کی خبر
میرے بابا کے ذوالجناح ۔۔۔
اس خاک کے بستر پہ مجھے سونا پڑے گا
کیا نیند مجھے آۓ گی تونے نہیں سونچا
جاگوں گی شب و روز یہی کہہ کہہ کر
میرے بابا کے ذوالجناح ۔۔۔
چادر چھینیں گے لعیں خیمے جلا کر
عمو کو بلاؤں گی کبھی بابا کو روکر
چھینیں گے عدو جب میرے کانوں سے گوہر
میرے بابا کے ذوالجناح ۔۔۔
اے شادماں مظہر بھی لکھے کیسے وہ منظر
دم توڑا قلم نے بھی اسی بات کو لکھ کر
بابا جو نہیں ہے تو جیوں میں کیونکر
میرے بابا کے ذوالجناح ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.