Logon mere hussain
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Zuljana recited by Mir Hasan Mir
لوگوں میرے حسین کو دیکھا ہے تم نے کیا
آکر یہی جلوس میں کہتا ہے ذوالجناح
آتی ہے اسکے خون کی خوشبو جو بار بار
محسوس ہورہا ہے یہی ہے میرا سوار
آیا ہے کیا جلوس میں مظلوم کربلا
لوگوں میرے حسین کو
---آکر یہی جلوس میں
سیدانیاں تڑپتی تھیں محشر کی تھی گھڑی
ہے یاد مجھکو آخری رخصت حسین کی
زینب نے مجھکو سونپا تھا بیٹا بتول کا
لوگوں میرے حسین کو
---آکر یہی جلوس میں
دیکھا جو میں نے پیاسے کی آنکھوں میں انتظار
قدموں کو چوم چوم کے کہتا تھا بار بار
صغرا کے پاس لے چلوں گر حکم ہو تیرا
لوگوں میرے حسین کو
---آکر یہی جلوس میں
پیاسے کا میرے زیں پہ سنبھلنا محال تھا
برچھی جگر میں، تیر بدن میں، یہ حال تھا
اترا تھا اک نشیب میں زہرا کا لاڈلا
لوگوں میرے حسین کو
---آکر یہی جلوس میں
مدت سے ہے تلاش غریب الدیار کی
پہچان ایک یہ بھی ہے میرے سوار کی
چہرے پہ خونِ اصغر بے شیر ہے ملا
لوگوں میرے حسین کو
---آکر یہی جلوس میں
زخموں سے بے وطن کے بہا خون اس قدر
میری جبیں پہ، باگ پہ، زیں پر ،رکاب پر
مظلوم کربلا کا لہو ہے لگا ہوا
لوگوں میرے حسین کو
---آکر یہی جلوس میں
گردن ہے اسکی یوں بھی تکلم جھکی ہوئی
اپنا سوار ڈھونڈ رہا ہے یہ آج بھی
بچھڑا ہے یوں حسین سے اب تک نہیں ملا
لوگوں میرے حسین کو
---آکر یہی جلوس میں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.