Lipti sumon se karti
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Zuljana recited by Ali Zia Rizvi
لپٹی سموں سے کرتی تھی معصوم یہ بکا
اے ذوالجناح رن میں نہ بابا کو لے کے جا
باقی نہ کوئی مونس و یاور وطن سے دور
ایسے میں کر نہ مجھ سے شاہ دیں کو تو جدا
---لپٹی سموں سے
ڈرتی ہوں جو گیا وہ نہیں آیا لوٹ کر
مقتل میں لے کے جا نہ انہیں عکس باوفا
---لپٹی سموں سے
آجائیں میرے عموں تو لے جانا شوق سے
روکو گی پھر نہ تجھ کو یہ اسرار ہے میرا
---لپٹی سموں سے
تھامی لگام شہہ نے کہا چل اے راہوار
لیکن قدم بڑھائے نہ ساکب کھڑا رہا
---لپٹی سموں سے
مولا سکینہ لپٹی ہے پائوں سے آن کر
دیکھیں تو آپ جھک کے ذرا بہر کبریا
---لپٹی سموں سے
اترے فرس سے کہتے ہوئے شاہ نامدار
بالی سکینہ جانے دو مجھ کو پائے خدا
---لپٹی سموں سے
بہلا رہے تھے مولا سکینہ کو اس طرح
نکلی ادھر خیام سے زینب برہنہ پا
---لپٹی سموں سے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.