Baba ko na leke
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Zuljana recited by Ali Mohd. Sultanpuri
بالی سکینہ نے رو کر کہا
بابا کو نہ لے کے جا ذوالجناح
زخموں سے ہے چور بابا میرا
بابا کو نہ لے کے جا ذوالجناح
میں جانتی ہوں وفادار تو ہے
بابا کے گھوڑے سمجھدار تو ہے
داغ یتیمی سے مجھکو بچا
بابا کو نہ لے کے۔۔۔
میں غم یتیمی کا سہہ نہ سکوں گی
بن بابا جاں کے میں رہ نہ سکوں گی
احسان کر مجھ پہ اے با وفا
بابا کو نہ لے کے۔۔۔
نیند آتی ہے مجھکو صدر پدر پر
میں خاک پہ ہاے سوؤں گی کیوں کر
ہے میری تجھ سے یہی التجاء
بابا کو نہ لے کے۔۔۔
کیسے بتاؤں جو صدمہ ہے دل پر
مارے گےء بھائی قاسم و اکبر
دریا سے آے نہ میرے چچا
بابا کو نہ لے کے۔۔۔
کچھ دیر پہلے جو گیا تھا اصغر
آیا تھا وہ اپنے خوں میں نہا کر
ششماہ بھیا بھی مارا گیا
بابا کو نہ لے کے۔۔۔
موجود ہوتے اگر میرے عمو
بہتے نہ یوں میرے آنکھوں سے آنسوں
دیتی نہ میں تجھکو رو کر صدا
بابا کو نہ لے کے۔۔۔
وایض سکینہ کی آہ و بکا پر
رہوار روتا تھا سر کو جھکا کر
نوحہ تھا وہ غم میں ڈوبا ہوا
بابا کو نہ لے کے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.