Ay zuljana
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Zuljana recited by Mir Mohsin Ali
اے ذوالجناح کیا کیا اپنے سوار کو
دلبندِ مصطفیٰ شاہِ گردو وقار کو
جب جانتا تھا مر گئے سب سب خاص و اقربائ
پھر کس پہ چھوڑ آیا غریبُ ادّیار کو
اے ذوالجناح ۔۔۔
مقتل سے دوڑتا ہوا خالی پھرا ہے کیوں
وسواس آ رہا ہے دلِ بے قرار کو
اے ذوالجناح ۔۔۔
اے ذوالجناح اس طرحے سے آنے کا فائدہ
جب خیریت سے لےکے نہ لایا سوار کو
اے ذوالجناح ۔۔۔
کیوں سر جھُکائے شرم سے روتا ہے زار زار
کیا خاک پر گرا دیا اپنے سوار کو
اے ذوالجناح ۔۔۔
کیا ہو گئی یتیم سکینہ بلا نصیب
کیوں رو رہا ہے دیکھ کے اُس دلفگار کو
اے ذوالجناح ۔۔۔
جس منزلِ آخیر کا بچپن سے شوق تھا
کیا اُس جگہ اُتارا ہے اپنے سوار کو
اے ذوالجناح ۔۔۔
اے قیس اہلِ شام نے اندھیار کر دیا
گُل کر دیا نبی کے چراغِ مزار کو
اے ذوالجناح ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.