Ghazi ka salaam aaya
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fizza (s.a) recited by Shahid Baltistani
فضہ تیری وفا کو غازی کا سلام آیا
زہرا کی بیٹیوں کا
تو نےقدم قدم پر
ہے ساتھ جو نبھایا
فضہ تیری وفا کو غازی کا سلام آیا
زینب کی زندگی کی کرتی رہی دعائیں
کھاتی رہی ہے پتھر سہتی رہی جفائیں
بازار ہو یا گلیاں دربار ہو یا زنداں
شکوہ نہ لب پہ آیا
فضہ تیری وفا کو۔۔۔
دریا پہ کوئی لاشہ پہلو بدل رہا تھا
پردیس میں علی کا گھر بار جل رہا تھا
زینب کے ساتھ مل کے شعلوں پہ چل کے تو نے
سجاد کو بچایا
فضہ تیری وفا کو۔۔۔
نوکِ سِناں سے دیکھا شبیر نے یہ منظر
کربوبلا سے لے کر تا شام ہر قدم پر
ظالم کا تازیانہ اپنی کمر پہ تو نے
زینب سے پہلے کھایا
فضہ تیری وفا کو۔۔۔
زینب گئی جہاں بھی تو ساتھ میں گئی ہے
سائے کی طرح ہر پل تو دھوپ میں رہی ہے
قربانیوں کو تیری سب مانتے ہیں بی بی
اپنا ہو یا پرایا
فضہ تیری وفا کو۔۔۔
بابا کو یاد کر کے روتی تھی جب سکینہ
ہر بار اسے کہتی صابر بہت تھی زہرا
مخدومہ کے مصائب ہر شب سنا کے تو نے
بچی کا دل بڑھایا
فضہ تیری وفا کو۔۔۔
چھوڑا نہ ان کا دامن جب تک رہی ہے زندہ
عزت ہے مصطفیٰ کی زینب ہو یا سکینہ
تو نے سمجھ کے زہرا ہر بی بی کی لحد پر
شب بھر دیا جلایا
فضہ تیری وفا کو۔۔۔
بیمار کربلا جب تھک کر کہیں پہ بیٹھا
آ کر قریب تو نے دے کر اسے دلاسہ
کانٹے کبھی نکالے چھالوں پہ آنسوؤں کا
مریم کبھی لگایا
فضہ تیری وفا کو۔۔۔
پردیسیوں کی طرح تو اب بھی شام میں ہے
گھر جاتی کس طرح سے زینب بھی شام میں ہے
لگتا ہے یہ تکلم بنت علی کے سر پر
اب تک ہے تیرا سایہ
فضہ تیری وفا کو۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.