Zindan may sakina
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Ali Bahadar
روکر یہ بیان کرتی تھی زنداں میں سکینہ
کب ہوکے رہا قید سے جاؤں گی مدینہ
سب کٹ گیا میدان میں بابا کا وہ لشکر
عباس چچا ہے نہ قاسم ہے نہ اکبر
روتی تھی بین کرتی تھی مظلوم سکینہ
نہ عون و محمد ہے نہ بھائی میرا اصغر
عابد سے بین کرتی تھی روکر یہ سکینہ
اڑ کر کہاں جاتے ہیں سارے شام پرندے
زینب سے سکینہ نے کہا آہ یہ بھر کے
رونے لگی یہ سنتے ہی برداشت ہوی نہ
گھر جاتے ہیں واپس کہا زینب نے یہ روکر
سنتے ہی یہ کہنے لگی شبیر کی دختر
کب جاؤں گی اس قید سے چھٹ کر میں مدینہ
طاہر ہوی خاموش بیاں بابا سے کرکے
زنداں سے رہا تو ہوی لیکن ہوی مر کے
کربل سے وہ زندان تک سو بھی سکی نہ
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.