Zindan ka andhera
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Hasan Sadiq
زنداںکا اندھیرا مجھے سونے نہیں دیتا
روتی ہوں تو ظالم مجھے رونے نہیں دیتا
بابا میرے کانوں سے کہو اب بھی ہے جاری
مارے ہیں تماچے بھی سکینہ کو تمھاری
پہلو میں پھپھی کے مجھے رہنے نہیں دیتا
زنداںکا اندھیرا مجھے۔۔۔
اول تو مجھے نیند ہی آتی نہیں بابا
سوتی ہوں تو دُروں سے جگا دیتے ہیں اعدا
یہ شمر مجھے سانس بھی لینے نہیں دیتا
زنداںکا اندھیرا مجھے۔۔۔
اب خواب میںپانی کی تمنا نہیں کرتی
کانٹے ہیں پڑے حلق میںاور سانس ہے رُکتی
عموں سے شکایت کوئی کرنے نہیں دیتا
زنداںکا اندھیرا مجھے۔۔۔
اس قید سے کب ہو گی رہائی میرے بابا
کیسے سہئوں اصغر کی جدائی میرے بابا
غم کنبے کا اب تو مجھے جینے نہیںدیتا
زنداںکا اندھیرا مجھے۔۔۔
ریحان بُکا کرتی تھی جب بالی سکینہ
خود موت کے ماتھے پہ بھی آتا تھا پسینہ
یہ واقعہ آنسو میرے رُکنے نہیںدیتا
زنداںکا اندھیرا مجھے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.