Zindan hai sakina hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Hasan Sadiq
زنداں ہے سکینہ ہے اندھیرا ہے جفا ہے
کیا قبر کا منظر ہے اُجالا نہ ہوا ہے
نیند آتی نہیں بچوں کو جب تک نہ ہو مادر
پاس اِس کے نہ مادر ہے نہ بابا نہ چچا ہے
کیا قبر کا منظر ہے۔۔۔
زنداںہے سکینہ ہے۔۔۔
تم کونہیں کچھ درد کا احساس کہاں ہو
گھیرے ہوئے ہیںرنج و الم پیاس کہاں ہو
مر جائوںگی زنداںکے اندھیرے میں تڑپ کر
اے میرے چچاجان عباس کہاں ہو
زنداں میںک ِسے بالی سکینہ نے پُکارا
اک لاشہ سرِ کرب وبلا اُٹھنے لگا ہے
کیا قبر کا منظر ہے۔۔۔
زنداںہے سکینہ ہے۔۔۔
عباس چچا آئینگے گھر لے کے چلیںگے
اب ظلمِ یزیدی کا بھرم ٹوٹ رہا ہے
کیا قبر کا منظر ہے۔۔۔
زنداںہے سکینہ ہے۔۔۔
کچھ منہ سے کہو میری معصوم سکینہ
یہ ماں تیری خاموشی پہ قربان سکینہ
اب رونے کی آواز بھی آتی نہیں بیٹا
لوری تو نہیں دیتا یہ زندان سکینہ
خاموش ہو تم کیوں نہیں بابا کو بُلاتیں
تاریکئیِ زنداںمیںیہ زینب کی صدا ہے
کیا قبر کا منظر ہے۔۔۔
زنداںہے سکینہ ہے۔۔۔
میں بالی سکینہ کا عزادار ہوں ریحان
نوحے کا ہر اک شعر سکینہ کی عطا ہے
کیا قبر کا منظر ہے۔۔۔
زنداںہے سکینہ ہے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.