Zindan hai lehad meri
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Hasan Sadiq
زنداں ہے لحد میری کرتہ ہے کفن میرا
کرنا یہی جنازہ سجاد دفن میرا
میں باپ کے سینے پہ بڑے چین سے سوتی تھی
اب خاک کے بستر پہ دکھتا ہے بدن میرا
---زنداں ہے لحد
سجاد سے کہتی تھی زنداں سے رہا ہوکر
تم جانا مدینے کو ہے شام وطن میرا
---زنداں ہے لحد
کہنا کہ چھنے گوہر کھاے ہیں طمانچے بھی
اے بھائی اگر پوچھے اکبر کی بہن میرا
---زنداں ہے لحد
کوک اجڑی ہے مادر کی نم آنکھیں ہیں خواہر کی
اصغر کے بنا بھیا سونا ہے سحن میر
---زنداں ہے لحد
بابا نہ چچا اکبر قاسم نہ علی اصغر
اک دن میں اجاڑا ہے امت نے چمن میرا
---زنداں ہے لحد
جواد یہ کہتا ہے صدقے میں سکینہ کے
سادات کے غم سے ہے وابستہ سخن میر
---زنداں ہے لحد
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.