Zameene garm se
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Ali Yazdan
صداییں دیتی ہے کب سے غریب دکھیا ماں
ہاے سکینہ ہاے سکینہ ہاے سکینہ
زمین گرم سے بہر خدا اٹھو بی بی
اب اور ماں کو نہ تم امتحان لو بی بی
میں روچکی ہوں بہت اور تم نہ رلواوء
غریب خستہ جگر کو نہ ایسے تڑپاوء
نہ ضد کرو میرے سینے سے آکے لگ جاؤ
خدا کے واسطے میری صدا سنو بی بی
زمین گرم سے۔۔۔
لکھے گےء ہیں رہائی کہ اب تو پروانے
رسن گلے میں نہیں ہو گےء رہا شانے
قفس سے ہو گےء آزاد لو قفس والے
کھلی ہواؤں میں اب تم بھی سانس لو بی بی
زمین گرم سے۔۔۔
نہر سے عمو صدا دے رہے ہیں آجاؤ
جو دل پہ گزری ہے آ کر ہمیں سنا جاؤ
نشاں طمانچوں کو عباس کو دکھا جاؤ
نہر پہ آن کے ہم سے زرا ملو بی بی
زمین گرم سے۔۔۔
نہ کوئی درے لگاے گا تم سے وعدہ ہے
نہ کوئی تم کو رلاے گا تم سے وعدہ ہے
طمانچے کوئی نہ مارے گا تم سے وعدہ ہے
ستم کے ظلم سے بے خوف اب رہو بی بی
زمین گرم سے۔۔۔
لو مدعاے دل غمزدہ ہوا پورا
نصیب ہو گیا لمحہ وطن کو جانے کا
لباس کہنا اتارو پہن لو کپڑا نیا
خوشی خوشی زرا اٹھ کر گلے ملو بی بی
زمین گرم سے۔۔۔
یہ دیکھو لوٹ کا سامان مل گیا سارا
لو یاد کربوبلا پھر سے ہو گیء تازہ
تم اپنے ہاتھوں سے بالی پہن لو اٹھکے زرا
یہ لو ردا سر عریاں پہ تم رکھو بی بی
زمین گرم سے۔۔۔
اٹھو کہ پوری ہوی میری جاں تیری چاہت
زمیں پہ سونے کی اب تو نہیں کوئی حاجت
یہ دیکھو مل گیء زنداں سے آل کو رخصت
پدر کے سینے پہ سونے چلو چلو بی بی
زمین گرم سے۔۔۔
عجیب وقت تھا بانو پہ دایم و یزداں
لپٹ کے قبر سے کہتی تھی ایک دکھیا ماں
صداییں دیتی ہوں کب سے جواب دو اب جاں
زمین گرم کو لللہ چھوڑ دو بی بی
زمین گرم سے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.