Yehi hai sakina
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Ustad Sibte Jafar
یہی ہے سکینہ یہی فاطمہ ہے
یہی دُخترِ شاہِ کرب و بلا ہے
یہی ہے رُقیہ یہی سیدہ ہے
یہی ہے سکینہ۔۔۔
یہ بابا کے سینے پہ ہے سونے والی
یہ چھُپ چھُپ کے زنداں میں ہے رونے والی
اسی سے ہے نوحہ اسی سے اعزا ہے
یہی ہے سکینہ۔۔۔
مدینے سے نکلی بھرے گھر کے ہمراہ
مگر رہ گئی شام میں جا کہ تنہا
پھُوپھی کو وہاں جا کے کہنا پڑا ہے
یہی ہے سکینہ۔۔۔
مظالم کی رُوداد اس نے سُنائی
اسی نے حرم کو رہائی دلائی
مگر خود یہ اب تک اسیرِبلا ہے
یہی ہے سکینہ۔۔۔
کبھی تعزیانہ کبھی سیلیاں ہیں
تماچے لعینوں کے اور گھُرکیاں ہیں
یہ اس کے کھلونے یہ آب و غذا ہے
یہی ہے سکینہ۔۔۔
وطن کو چلے سب سوائے سکینہ
یہ مظلوم بچی نہ پہنچی مدینہ
کہاں شام و کوفہ کہاں کربلا ہے
یہی ہے سکینہ۔۔۔
پھُوپھی ماں بہن اور لاچار بیرن
بندھے سب کے بازو تو بچی کی گردن
گلے سے سکینہ کے خوں رِس رہا ہے
یہی ہے سکینہ۔۔۔
رہیں رونقیں مجلسِ شہہ کی قائم
رہے جاری و ساری ماتم بھی قائم
یہی سبطِ جعفر کے دل کی صدا ہے
یہی ہے سکینہ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.