Ye meri laadli
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Raza Abbas Zaidi
یہ میری لاڈلی ہائے سکینہ
چلے جب آخری رُخصت کو سرور
کہا زینب سے اے مظلوم خواہر
ذرا لے آئو تم باقر کو جا کر
جب آیا ابنِ عابد حکم پا کر
کہا باقر سے شہہ نے غم نہ کرنا
کے تیرے ساتھ ہے میری سکینہ
یہ میری لاڈلی۔۔۔
یہ خود پیاسی رہے گی دُکھ سہے گی
مگر پیاسا تمہیں رہنے نہ دے گی
یہ خود رو کر تجھے رونے نہ دے گی
یہ راہِ شام میں سایہ کرے گی
تجھے اک پل نہ چھوڑے گی اکیلا
یہ میری لاڈلی۔۔۔
کہا زینب سے پھر اے میری خواہر
چھِنے گی جب تمہارے سر سے چادر
تماچے کھا کے بھی یہ میری دُختر
کبھی ہونے نہ دے گی تم کو مضطر
یہ بالوں سے کرے گی تم پہ سایہ
یہ میری لاڈلی۔۔۔
جگا کر غش سے یہ عابد کو بولے
حسین ابنِ علی اے لال میرے
جب ہونگی بیڑیاں پیروں میں تیرے
ستمگار جب تجھے سونے نہ دینگے
کرے گی طوق کو اشکوں سے ٹھنڈا
یہ میری لاڈلی۔۔۔
اگرچہ کان ہونگے اُس کے زخمی
بندھی ہو گی گلے میں اُس کے رسی
کئی دن اور کئی شب کی یہ جاگی
کسی پہ دُکھ نہ یہ ظاہر کرے گی
ہر اک پل دھیان رکھے گی تمہارا
یہ میری لاڈلی۔۔۔
اسے سینے پہ تم اپنے سُلانا
سرِ نیزہ میرا سر نہ دیکھانا
ہماری لاش پہ اس کو نہ لانا
نہ دل اسکا کبھی زینب دُکھانا
نہ دیکھے زخمی اکبر کا کلیجہ
یہ میری لاڈلی۔۔۔
علی اصغر جو تھا چھوٹا سا بھیا
ہے سر اُس کا سِناں پر یہ نہ کہنا
ملا ہے خاک کا اس کو بچھونا
تڑپ کر جان دے دے گی سکینہ
بھلا دیکھے گی کیوں اصغر کا لاشہ
یہ میری لاڈلی۔۔۔
یہ کہہ کر رو دیئے خود شاہِ والا
لکھو ریحان اُس منظر پہ نوحہ
رضا جس کو پڑھے کریہ با کریہ
ہر اک اہلِ عزا ہو محوِ گریہ
کہے مولا دعا دے گی ہمیشہ
یہ میری لاڈلی۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.