Ye choti zehra hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Shadman Raza
اے شمر ذرا کچھ رحم تو کھا یہ چھوٹی زہرا ہے
معصوم سکینہ ہے معصوم سکینہ ہے
اے شمر ذرا کچھ رحم تو کھا یہ چھوٹی زہرا ہے
نادان حزینہ ہے معصوم سکینہ ہے
نہ مار اسے نازوں سے اسے شبیر نے پالا ہے
معصوم سکینہ ہے معصوم سکینہ ہے
سجاد کی بہنا کو
غازی کی بھتیجی کو
مانگا ہے کنیزی میں
اس پھول سی بچی کو
شہ نے اپنے سجدوں میں
جسے اللّٰہ سے مانگا ہے
معصوم سکینہ ہے معصوم سکینہ ہے
اے شمر ذرا کچھ رحم۔۔۔
دوڑیں گے اگر ناقے
کس طرح سے سنبھلے گی
گر راہ میں گر جائے
آواز کسے دیگی
پشت ناقے پر کیوں
تنہا رسی سے باندھا ہے
معصوم سکینہ ہے معصوم سکینہ ہے
اے شمر ذرا کچھ رحم۔۔۔
کیا جرم کیا اس نے
کیوں اس کو رلاتا ہے
دکھلا کے اسے پانی
مٹی پہ بہاتا ہے
کیا تیری کوئی اولاد نہیں کیوں ظلم یہ ڈھاتا ہے
معصوم سکینہ ہے معصوم سکینہ ہے
اے شمر ذرا کچھ رحم۔۔۔
رونے نہ دیا اسکو
بابا کے لاشہ پر
ہے نیل طمانچوں کے
معصوم سے چہرے پر
اللّٰہ جانے یہ اس پہ ستم
کس بات کا بدلہ ہے
معصوم سکینہ ہے معصوم سکینہ ہے
اے شمر ذرا کچھ رحم۔۔۔
ہاں اک رات سر زنداں
شبیر کا سر آیا
سر لے کر گودی میں
بچی نے کیا نوحہ
آنکھیں کھولو بابا
دیکھو یہ کون ضعیفہ ہے
معصوم سکینہ ہے معصوم سکینہ ہے
اے شمر ذرا کچھ رحم۔۔۔
معصوم کی گردن میں
باندھی ہے رسن ایسے
گھٹ جائے گا دم اس کا
میں تیز چلوں کیسے
یہ کہتا ہوا بیمار میرا
خم ہو کر چلتا ہے
معصوم سکینہ ہے معصوم سکینہ ہے
اے شمر ذرا کچھ رحم۔۔۔
تربت پہ سکینہ کی
عابد نے کہا ہو گا
یہ میری امانت ہے
رکھنا تو خیال اس کا
بابا بھی نہیں عمو بھی نہیں بے آس یتیمہ ہے
معصوم سکینہ ہے معصوم سکینہ ہے
اے شمر ذرا کچھ رحم۔۔۔
روضے پہ نظر جب بھی
اے شادماں جاتی ہے
پھر قلب تکلم کو
یہ بات رلاتی ہے
صدیاں گزری چھوٹی بی بی زندان میں تنہا ہے
معصوم سکینہ ہے معصوم سکینہ ہے
اے شمر زرا کچھ رحم۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.