Ye bain sakina ke
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Mukhtar Hussain Fatehpuri
یہ بین سکینہ کے تھے بابا نہیں آے
کیوں اے پھپھی اماں میرے بابا نہیں آے
کہتی تھی کہ دنیا سے گزر جاؤں گی بابا
اور شام کے زنداں ہی میں مر جاؤں گی بابا
اب تم سے جدا ہو کے کدھر جاؤں گی بابا
پارہ ہے جگر پھر بھی ٹہر جاؤں گی بابا
یہ بین سکینہ کے تھے۔۔۔
یہ کہکے گےء تھے کہ ابھی آتا ہوں بی بی
پانی کہیں مل جاے تو میں لاتا ہوں بی بی
میں خون جگر پیتا ہوں غم کھاتا ہوں بی بی
اللّٰہ نگہبان ہے میں جاتا ہوں بی بی
یہ بین سکینہ کے تھے۔۔۔
یا رب میرے بابا پہ نہ مقتل میں جفا ہو
میں سوچ رہی ہوں کہیں ایسا نہ ہوا ہو
بابا کو نہ لشکر نے کہیں گھیر لیا ہو
قسمت میں میرے داغ یتیمی نہ لکھا ہو
یہ بین سکینہ کے تھے۔۔۔
اللّٰہ کسی کو نہ کرے بے سر و ساماں
جس طرح سے ہم آل محمّد ہیں پریشاں
ایسا ہو جہاں میں نہ پریشاں کوئی انساں
پامال نہ اس طرح سے ہو کوئی گلستاں
یہ بین سکینہ کے تھے۔۔۔
رخ بدلے ہوے اہلِ گلستان پھپھی جاں
یہ امت احمد یہ مسلمان پھپھی جاں
بابا کے نہ آنے کے یہ سامان پھپھی جاں
آثار یتیمی کے نمایاں ہیں پھپھی جاں
یہ بین سکینہ کے تھے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.