Ye bain sakina ke
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Tableegh e Imamia
یہ بین سکینہ کے تھے بابا نہیں آئے
کیوں اے پھُوپھی اماں میرے بابا نہیں آئے
کہتی تھی کے دُنیا سے گزر جاؤں گی بابا
اور شام کے زنداں ہی میں مر جاؤں گی بابا
اب تم سے جُدا ہو کہ کدھر جاؤں گی بابا
پاراہے جگر پھر بھی ٹھہر جاؤں گی بابا
یہ بین سکینہ کے۔۔۔
یا رب میرے بابا پہ نہ مقتل میں جفا ہو
میں سوچ رہی ہوں کہیں ایسا نہ ہوا ہو
بابا کو نہ لشکر نے کہیں گھیر لیا ہو
قسمت میں میری داغِ یتیمی نہ لکھا ہو
یہ بین سکینہ کے۔۔۔
یہ کہہ کے گئے تھے کے ابھی آتا ہوں بی بی
پانی کہیں مل جائے تو میں لاتا ہوں بی بی
میں خونِ جگر پیتا ہوں غم کھاتا ہوں بی بی
اللہ نگہبان ہے میں جاتا ہوں بی بی
یہ بین سکینہ کے۔۔۔
اب تک تو ہر اک رنج و مصیبت میں گُزر کی
اس رنج و مصیبت کی کسی کو نہ خبر کی
اب جانا یتیمی میں محبت کو پدر کی
اک یاس کا عالم ہے جدھر میں نے نظر کی
یہ بین سکینہ کے۔۔۔
اللہ کسی کو نہ کرے بے سر و ساماں
جس طرح سے ہم آلِ محمد ہیں پریشاں
ایسا ہو جہاں میں نہ پریشان کوئی انساں
پامال نہ اس طرح سے ہو کوئی گلستاں
یہ بین سکینہ کے۔۔۔
رُخ بدلے ہوئے اہلِ گلستاں ہیں پھُوپھی جاں
یہ اُمتِ احمد یہ مسلماں ہیں پھُوپھی جاں
بابا کے نہ آنے کے یہ ساماں ہیں پھُوپھی جاں
آثار یتیمی کے نمایاں ہیں پھُوپھی جاں
یہ بین سکینہ کے۔۔۔
ذکرِ غمِ شبیر میں اب آہ و بکا کر
اور آنکھوں میں اشکِ غمِ شبیر سجا کر
ہے شہ کا وفادار تو پھر ذکرِ وفا کر
مقتل میں عروج ہر اک اپنے غم کو بھُلا کر
یہ بین سکینہ کے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.