Yateemi hai sakina
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Farhan Ali Waris
روایت میں ہے جب بھی
قافلہ دوڑایا جاتا تھا
سر شبیر نیزے سے
صدا یہ دیتا جاتا تھا
سنبھالو تم اسے زینب
ابھی بازار جانا ہے
یتیمی ہے سکینہ ہے
بڑا ظالم زمانہ ہے
لعیں اس کو ڈراتے ہیں
کبھی درے لگاتے ہیں
ستمگر تیز ناقوں سے
اسے نیچے گراتے ہیں
سکینہ جب بھی روتی ہے
طمانچے بھی لگاتے ہیں
میری بچی کو اے زینب
لعینوں سے بچانا ہے
یتیمی ہے سکینہ ہے۔۔۔
کہاں یہ پھول سی بچی
کہاں سہ روز کے فاقے
ابھی دیکھے ہیں قد اس نے
چچا اور بھائی کے لاشے
بڑے صدمے اٹھاے ہیں
کیء راتوں کی جاگی ہے
ہمارے بعد سینے پر
تمہیں اس کو سلانا ہے
یتیمی ہے سکینہ ہے۔۔۔
کلیجہ تھام لو زینب
یہ منظر خوں رُلاتا ہے
میرا سجاد غیرت سے
نگاہوں کو جھکاتا ہے
کہ ظالم اب سکینہ کو
کنیزی میں بلاتا ہے
بہن نا پاک نظروں سے
سکینہ کو چھپانا ہے
یتیمی ہے سکینہ ہے۔۔۔
یزید نحس کہتا ہے
میری بالی سکینہ سے
اگر ہے پیار بابا کو
تو کہہ دو سر سے قد آے
ہے وقت امتحاں زینب
میری بچی نہ مر جائے
ہمارے سر کو قد اٹھ کر
اب اس کے پاس جانا ہے
یتیمی ہے سکینہ ہے۔۔۔
گےء قبر سکینہ پر
جونہی فرحان اور مظہر
بہت روے کیا ماتم
جو دیکھا شام کا منظر
انہیں لوگوں کے نرغے میں
گھری ہے آج بھی مضطر
وہی تنہائی اب بھی ہے
اندھیرا قید خانہ ہے
یتیمی ہے سکینہ ہے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.