Yaad aagayi sakina
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Ameer Hasan Aamir
بیٹی کو میں نے اپنی سینے پہ جب سلایا
یاد آگئی سکینہ
میں دیر تک خود اپنے آنسوں نہ رک پایا
یاد آگئی سکینہ
بیٹی نے میری پوچھا کیوں رو رہے ہو بابا
غمگین کس کے غم میں تم ہو رہے ہو بابا
کانپے ہوے لبوں سے میں نے اسے بتایا
یاد آگئی سکینہ۔۔۔
بیٹی کو میں نے اپنی۔۔۔
احساس غم سے میرے دل پر نہیں تھا قابو
ہاتھوں سے ننھے ننھے جب پونچتی ہے آنسوں
بیٹی کا پیار دیکھا تو میرا دل بھر آیا
یاد آگئی سکینہ۔۔۔
بیٹی کو میں نے اپنی۔۔۔
پھر اس نے مجھ سے پوچھا یہ کون تھی سکینہ
بابا بتاؤ اس کے بابا کا نام کیا تھا
آنکھوں نے میری سن کر خونِ جگر بہایا
یاد آگئی سکینہ۔۔۔
بیٹی کو میں نے اپنی۔۔۔
پھر میری لاڈلی نے ایسا سوال پوچھا
دل ہل گیا سکینہ بی بی کا حال پوچھا
صحرائے کربلا کا مجھکو خیال آیا
یاد آگئی سکینہ۔۔۔
بیٹی کو میں نے اپنی۔۔۔
کب نیند اس کو میرے سینے پہ آ رہی تھی
ہمراہ وہ بھی میرے آنسوں بہا رہی تھی
دے دے کہ جب تسلی میں نے اسے چھپایا
یاد آگئی سکینہ۔۔۔
بیٹی کو میں نے اپنی۔۔۔
جب پیار سے وہ میرے رخسار چومتی تھی
تصویر کربلا کی نظروں میں گھومتی تھی
بچی نے دل پہ ایسا کوہ الم گرایا
یاد آگئی سکینہ۔۔۔
بیٹی کو میں نے اپنی۔۔۔
جب میری لاڈلی نے ضد مجھ سے برملا کی
بابا مجھے سناؤ روداد کربلا کی
آنکھوں سے آشک برسے کچھ منہ سے کہنا پایا
یاد آگئی سکینہ۔۔۔
بیٹی کو میں نے اپنی۔۔۔
اہلِ عزا تڑپ کر سن سن کے رو رہے تھے
غم کا سماں بندھا تھا سر دھن کے رو رہے تھے
اختر یہ تیرا نوحہ عامر نے جب سنایا
یاد آگئی سکینہ۔۔۔
بیٹی کو میں نے اپنی۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.