Wehshat hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Anj. Hyderi Ali Basti
وحشت ہے اُداسی ہے زنداں کا اندھیرا ہے
ہر لمحہ سکینہ پر بس آخری لمحہ ہے
بی بی پہ گزرتی ہے کیا رات قیامت کی
اُکھڑی ہوئی سانسیںہیں ٹوٹہ ہوا لہجہ ہے
---وحشت ہے اُداسی ہے
ظالم نے گوہر تیرے یوںکانوں سے کھینچے ہیں
رہ رہ کے لہو اب تک زخموں سے ٹپکتا ہے
---وحشت ہے اُداسی ہے
عباس نہ تڑپائو عباس چلے آئو
دروازئہ زنداں ہے اور بالی سکینہ ہے
---وحشت ہے اُداسی ہے
اشکوں ہی سے دھونا ہے دونوں کا لہو زینب
اک بھائی کا کُرتا ہے اک بچی کُرتا ہے
---وحشت ہے اُداسی ہے
شبیر کو رُو آئی بے شیر کو کھو آئی
اب تم بھی گئیں بی بی اب ماں کے لیئے کیا ہے
---وحشت ہے اُداسی ہے
معصوم رسن بستہ خاموش ہوئی آخر
زنجیر نہیں ہلتی سجاد کو سکتہ ہے
---وحشت ہے اُداسی ہے
یہ حال ہوا بی بی سب کا تیرے ماتم میں
بھیگی ہوئی آنکھیں ہیں اُترا ہوا چہرہ ہے
---وحشت ہے اُداسی ہے
شاہد کوئی صغرا کو جاکر یہ خبر دے دے
وہ چار برس والی زندان میں تنہا ہے
---وحشت ہے اُداسی ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.