Wasiyat naama
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Ameer Hasan Aamir
سو جاتے تھے سکون سے بستر پہ اہل شام
اک بچی روتی رہتی تھی زنداں کی خاک پر
بابا بلانے آ گےء ایک شب جو خواب میں
کہنے لگی وہ قید میں عابد سے چونک کر
سی زنداں میں بنانا میری تربت بھیا
کی سکینہ نے یہ عابد سے وصیت بھیا
چاہتی ہوں میں جہاں سوؤں وہ مٹی نم ہو
تشنگی کی وہ اذیت ہے زرا سی کم ہو
ہڈیوں تک میں ہے وہ پیاس کی شدت بھیا
کی سکینہ نے یہ۔۔۔
قید میں بابا کا سر آیا مگر لاش نہیں
لاش پر بن میں میں پہنچی تو سر تھا اور کہیں
نہ ہوئی پوری ملاقات کی چاہت بھائیّا
کی سکینہ نے یہ۔۔۔
تم کو معلوم ہے وہ درد کی شدت میری
در زنداں پہ پرندوں کو میں جب دیکھتی تھی
اور بڑھ جاتی تھی گھر جانے کی حسرت بھیا
کی سکینہ نے یہ۔۔۔
تم اگر پانا میری بالیاں میری چادر
میری صغرا کو وہ دے دینا مدینے جا کر
بھول پاے گی نہ وہ میری محبت بھیا
کی سکینہ نے یہ۔۔۔
جا کے بتلانا میرے فضل سے روداد میری
چھوٹی دادی سے بھی کہہ دینا یہ افتاد میری
کس طرح تو نے اٹھای میری میت بھیا
کی سکینہ نے یہ۔۔۔
تم سے پوچھے میری ہم جولیاں جب حال میرا
ان سے بتلانا کہ رسی میں تھا جب میرا گلا
کس طرح جھیل رہی تھی میں اذیت بھیا
کی سکینہ نے یہ۔۔۔
جا کے تم اہلِ وطن سے میرے کہہ دینا سلام
پھر بیاں کرنا جو ٹوٹے ہیں ستم مجھ پہ تمام
میرا غم میری اسیری میری غربت بھیا
کی سکینہ نے یہ۔۔۔
کہنا یہ میری پھپھی سے کہ وہ جلدی آے
اماں فضہ کو بھی وہ ساتھ میں اپنے لاے
کربلا جیسی ہی ہو شام کی صورت بھیا
کی سکینہ نے یہ۔۔۔
خوں بھرے کرتے میں تم دفن مجھے کر دینا
ہاں مگر شام کے حاکم سے کفن مت لینا
میں بھی کچھ کم تو نہیں صاحب غیرت بھیا
کی سکینہ نے یہ۔۔۔
کیسے کھولو گے بندھے ہاتھوں سے گردن کی رسن
ہاے کس طرح سے دو گے مجھے غسل و کفن
میں بھی زخمی ہوں تمہیں بھی ہے نقاہت بھیا
کی سکینہ نے یہ۔۔۔
تم دعا یہی عامر و نیر کے لئے
ان کو اللہ ہر ایک رنج سے محفوظ رکھے
شام تک آتے ہیں جو بہر زیارت بھیا
کی سکینہ نے یہ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.