Utho sakina utho
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Nasir Zaidi
اُٹھّو سکینہ اُٹھّو جاتا ہے کارواں
تیرے بغیر جانے کیسے جیئے گی ماں
زنداں کا یہ اندھیرا ہوتا کہاں سویرا
پردیس میں سکینہ غمخوار کون تیرا
زخمی ہیں کان تیرے چھینی ہیں بالیاں
...اُٹھّو سکینہ اُٹھّو
قبرِ بتول تنہا ویران ہے مدینہ
کربوبلا میں اصغر زندان میں سکینہ
دل کو ہلا رہی ہے اصغر کی ہچکیاں
...اُٹھّو سکینہ اُٹھّو
ماں جا رہی ہے بی بی ویران گود لے کر
کربوبلا کے بن میں اپنا سہاگ دے کر
کیسے مدینے جائوں سب کچھ تو ہے یہاں
...اُٹھّو سکینہ اُٹھّو
صغرا کاسامنامیں کیسے کروں بتادے
پوچھے گی جب وہ مجھ سے میں کیا کہوں بتادے
امّاں میری سکینہ کھو آئی ہو کہاں
...اُٹھّو سکینہ اُٹھّو
میں اِس گھڑی سے پہلے اے کاش مر ہی جائوں
کس کس کو کیا بتائوں کس کس سے منہ چھپائوں
پوچھیں گی مجھ سے آکر جب ساری بیبیاں
...اُٹھّو سکینہ اُٹھّو
دل غم سے ہے دوپارہ ہمیں شامیوں نے مارا
عباس بھی نہیں ہے جو بڑکے دے سہارا
جنگل میں سو رہی ہیںساری نشانیاں
...اُٹھّو سکینہ اُٹھّو
عرفان غمِ سکینہ ہے دُکھ بھری کہانی
یہ دُکھ بھری کہانی ناصر کی ہے زبانی
میں سوچتا ہوں اب بھی کیسے کروں بیاں
...اُٹھّو سکینہ اُٹھّو
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.