Utho sakina chalo
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Nadeem Sarwar
لپٹ کے تُربت سے بولی مادر
اُٹھو سکینہ چلو وطن کو
رہائی زنداں سے پائی دلبر
اُٹھو سکینہ چلو۔۔۔
یہ پوچھتی تھی بہت تھا ارماں
رہا کب ہونگے یہاں سے اماں
وہ وقت اب آگیا میسر
اُٹھو سکینہ چلو۔۔۔
یہ نیند کیسی ہے آنکھیں کھولو
پُکارتی ہوں میں کب سے بولو
خدارا کھائو ترس یہ ماں پر
اُٹھو سکینہ چلو۔۔۔
تمہارے دکھ سے مریض بھائی
جھکائے سر دیتا ہے دُہائی
پھُوپھی بھی دیکھو ہے کتنی مضطر
اُٹھو سکینہ چلو۔۔۔
کہاں پہ ہے درد کچھ بتائو
گریب ماں کو نہ یوں رُلائو
گلے سے لگ جائو میرے اُٹھ کر
اُٹھو سکینہ چلو۔۔۔
سفر یہاں سے ہے کربلا کا
وہاں پہ عموں سے کرنا شکوہ
وہیں پہ تمکو ملے گا اصغر
اُٹھو سکینہ چلو۔۔۔
ہوئی ہو جب سے خاموش بیٹا
نہ جانے پھٹتا ہے کیوں کلیجہ
عجیب زنداں کا ہے یہ منظر
اُٹھو سکینہ چلو۔۔۔
بغیر تیرے ہو کیسے جانا
بسائیں گے ہم بھی قید خانہ
میں کیسے جائوں گی پیشِ سرور
اُٹھو سکینہ چلو۔۔۔
انیس قیدِ ستم کی حالت
نہ پُوچھ برپا تھی اک قیامت
رباب کہتی تھی جب تڑپ کر
اُٹھو سکینہ چلو۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.