Jo samjhay musalman musibat yahi hay
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Kazmi Brothers
جس نے صدا سے پہلے ہمیشہ عطا کیا
بیٹی اُسی کی بن کے سوالی کھڑی رہی
جو سمجھے مسلمان مصیبت یہی ہے
کہ درباری بیٹھے ہیں زہرا کھڑی ہے
ستم ہے محمد کی تحریر پڑھ کر
سبھی ہنس رہے ہیں وہی رو رہی ہے
حجاب خدا ہے جو بنت نبی ہے
وہ دربار میں جانے کب سے کھڑی ہے
دیا ایسے امت نے بابا کا پرسہ
بتول اپنے پہلو کے بل گر پڑی ہے
بتا مجھ کو اماں میرا جرم کیا ہے
یہ محسن کی اب بھی سدا آرہی ہے
کرے گی نہ زہرا اب اپنا کوئی غم
علی کے گلے میں رسن دیکھ لی ہے
خیال آگیا بے ردا بیٹیوں کا
وہ غازی کا کرتا جبھی سی رہی ہے
ہے مشکل بڑا قبر زہرا بنانا
علی کے لبوں پہ بھی ناد علی ہے
بتول اب بھی قبر شکستہ سے احسن
امام زمن کو صدا دے رہی ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.