Uthe kaise baali
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Anj. Zulfiqaria Jafrabad
اٹھے کیسے اٹھے کیسے بالی سکینہ کا لاشہ
پریشاں ہے زنداں میں ثانی زہرا
مصیبت کی منزل یہ کتنی کڑی ہے
یتیمہ کی میت زمیں پر پڑی ہے
بنے قبر کیوں کر اٹھے کیسے لاشہ
پریشاں ہے زنداں میں ثانی زہرا
اٹھے کیسے اٹھے کیسے۔۔۔
یہ غربت یہ تنہائی یہ قید خانہ
ہے زنجیر میں جکڑا بیمار بھیا
اٹھاے بہن کا وہ کیسے جنازہ
پریشاں ہے زنداں میں ثانی زہرا
اٹھے کیسے اٹھے کیسے۔۔۔
سکینہ تجھے اب کہاں پاؤں بیٹی
اکیلی کہاں چھوڑ کر جاؤں بیٹی
بہت تنگ و تاریک ہے قید خانہ
پریشاں ہے زنداں میں ثانی زہرا
اٹھے کیسے اٹھے کیسے۔۔۔
کہاں سے کفن لا کے پہناے زینب
بھتیجی کو کس طرح دفناے زینب
قیامت ہے ایک قید خانے میں برپا
پریشاں ہے زنداں میں ثانی زہرا
اٹھے کیسے اٹھے کیسے۔۔۔
مدد کرنے آجاؤ میرے برادر
کہاں سو گےء میرے عباس جا کر
زرا آ کے دیدو جنازے کو کاندھا
پریشاں ہے زنداں میں ثانی زہرا
اٹھے کیسے اٹھے کیسے۔۔۔
ہے بیمار ہاتھوں میں ہتھکڑیاں پہنے
گلے میں ہے طوق گریبان اس کے
اتارے لحد میں بھلا کون لاشہ
پریشاں ہے زنداں میں ثانی زہرا
اٹھے کیسے اٹھے کیسے۔۔۔
لحد میں تو اپنی بہن کو سلا کر
کہا رو کے عابد نے شانہ ہلا کر
خدا حافظ اے شاہ زادی سکینہ
پریشاں ہے زنداں میں ثانی زہرا
اٹھے کیسے اٹھے کیسے۔۔۔
سکینہ کے لاشہ پہ زینب یہ بولی
وطن روز جانے کو کہتی تھی بیٹی
رہائی کے بدلے مقدر تھا مرنا
پریشاں ہے زنداں میں ثانی زہرا
اٹھے کیسے اٹھے کیسے۔۔۔
ہے زندان میں شمس کیسی مصیبت
رسن بستہ ہے سب اٹھے کیسے میت
خدا جانے کیسے ہوا دفن لاشہ
پریشاں ہے زنداں میں ثانی زہرا
اٹھے کیسے اٹھے کیسے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.