Tum sakina ko bhool
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Irfan Haider
جب ردا بیٹیوں کو پہنانا
تم سکینہ کو بھول نہ جانا
جب بھی تحفے میں بالیاں لانا
تم سکینہ کو بھول نہ جانا
جب محرم کی آٹھویں آے
حاضری کرنا گھر میں غازی کی
یاد کر لینا پیاس بچی کی
نذر پانی پہ جب بھی دلوانا
تم سکینہ کو بھول نہ جانا
جب ردا بیٹیوں کو۔۔۔
بیکفن باپ کی وہ بیٹی ہے
خون بہتا ہے کرتہ ہی کفن جس کا
زایروں واسطہ سکینہ کا
کربلا جا کے جب کفن لانا
تم سکینہ کو بھول نہ جانا
جب ردا بیٹیوں کو۔۔۔
اک چھوٹی سی مشک پھر لا کر
تم سجانا الم پہ غازی کے
دور نہ ہو چچا بھتیجی سے
جب بھی گھر میں سجے عزاخانہ
تم سکینہ کو بھول نہ جانا
جب ردا بیٹیوں کو۔۔۔
چاہتے ہو اگر رہے راضی
تم سے چھ ماہ کا علی اصغر
اے عزاداروں ان سبیلوں پر
نام پیاسوں کے جب بھی لکھوانا
تم سکینہ کو بھول نہ جانا
جب ردا بیٹیوں کو۔۔۔
وقت آخر سکینہ بی بی نے
بس وصیت میں یہ کہا رو کر
دیکھو زنداں سے رہا ہو کر
بھیا سجاد جب وطن جانا
تم سکینہ کو بھول نہ جانا
جب ردا بیٹیوں کو۔۔۔
دیکھو ڈرتی ہے یہ اندھیروں سے
تھا یہ ام رباب کا نوحہ
شام کی عورتوں کرو وعدہ
روز تربت پہ ایک دیا لانا
تم سکینہ کو بھول نہ جانا
جب ردا بیٹیوں کو۔۔۔
چھوٹی زہرا کا واسطہ زیشان
رد نہیں کرتے شاہ کربوبلا
دیکھو عرفان کا ہے یہ دعویٰ
اپنے دامن کو جب بھی پھیلانا
تم سکینہ کو بھول نہ جانا
جب ردا بیٹیوں کو۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.