Thay bain sakina ke
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Nasir Asghar Party
تھے بین سکینہ کے میں مر جاؤں گی بابا
میں آپ کی فرقت میں نہ جی پاؤں گی بابا
بابا بابا زندان کا در کھلوا دو
جینے نہیں دے گا مجھے زنداں کا اندھیرا
لے جانیےء جلد آ کے یہاں سے مجھے ورنہ
گھٹ گھٹ کے میں زنداں میں مر جاؤں گی بابا
بابا بابا زندان کا در کھلوا دو
تھے بین سکینہ کے۔۔۔
امید رہائی کی دلاتا نہیں مجھکو
میں پوچھتی ہوں کوئی بتاتا نہیں مجھکو
کب لوٹ کے میں اپنے وطن جاؤں گی بابا
بابا بابا زندان کا در کھلوا دو
تھے بین سکینہ کے۔۔۔
نہ پاس پھپھی ہونگی میرے آپ نہ بھیا
کہتے ہیں عدو قید کریں گے مجھے تنہا
تنہائی میں میں اور بھی گھبراؤں گی بابا
بابا بابا زندان کا در کھلوا دو
تھے بین سکینہ کے۔۔۔
بے جرم مجھے شمر نے مارے ہے طمانچے
دکھلاؤں گی جو نیل ہے رخسار پہ میرے
میں جب بھی کبھی آپ کے پاس آؤں بابا
بابا بابا زندان کا در کھلوا دو
تھے بین سکینہ کے۔۔۔
آجایےء سن کر میری فریاد خدارا
اک بار لٹا لیجئے سینے پہ دوبارہ
پھر سوونگی ایسی کہ نہ اٹھ پاؤں گی بابا
بابا بابا زندان کا در کھلوا دو
تھے بین سکینہ کے۔۔۔
فرقت میری اس وقت رلاتی نہیں لیکن
اس وقت میری یادیں ستاتی نہیں لیکن
مر جاؤں گی تو آپ کو یاد آؤں گی بابا
بابا بابا زندان کا در کھلوا دو
تھے بین سکینہ کے۔۔۔
گوہر میری شہزادی کو اک پل نہ ملا چین
جس وقت فضا آی لبوں پر تھے یہی بین
گھر جاؤں میں اپنے وطن جاؤں گی بابا
بابا بابا زندان کا در کھلوا دو
تھے بین سکینہ کے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.