Tha bano ka yehi
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Ghadeer Fatima
تھا بانو کا یہی نالہ میری دکھیا خدا حافظ
لحد ہے اب تیرا ہجرہ میری دکھیا خدا حافظ
اندھیری قبر میں کس طرح تجھکو نیند آے گی
نہ ہو گا جب کوئی اپنا میری دکھیا خدا حافظ
تھا بانو کا یہی نالہ۔۔۔
بہلتا تھا سبھی کا دل تمہاری پیاری باتوں سے
رہے گا گھر میں سناٹا میری دکھیا خدا حافظ
تھا بانو کا یہی نالہ۔۔۔
خدا شاہد تمہاری ماں نہیں ہے بے وفا بیٹی
ہے یہ سب کھیل قسمت کا میری دکھیا خدا حافظ
تھا بانو کا یہی نالہ۔۔۔
بہت تکلیف تھی تم کو طمانچوں کی اذیت سے
تھا اس پر پیاس کا غلبہ میری دکھیا خدا حافظ
تھا بانو کا یہی نالہ۔۔۔
سلا دے کاش کوئی مجھکو بھی برابر میں
تقاضہ ہے یہ ممتا کا میری دکھیا خدا حافظ
تھا بانو کا یہی نالہ۔۔۔
پرندے دیکھ کر جب تم بہت مایوس ہوتی تھی
وہ منظر تھا قیامت کا میری دکھیا خدا حافظ
تھا بانو کا یہی نالہ۔۔۔
ہر ایک لمحہ اندھیروں نے نبھای دوستی تجھ سے
اجالا بے وفا نکلا میری دکھیا خدا حافظ
تھا بانو کا یہی نالہ۔۔۔
سبھی کے ساتھ تمکو بھی مدینے لے کے جاؤں گی
اگر بس میں میرے ہوتا میری دکھیا خدا حافظ
تھا بانو کا یہی نالہ۔۔۔
گرایا شمر نے پانی زمیں پر سامنے تیرے
دیا تجھ کو نہ ایک خطرہ میری دکھیا خدا حافظ
تھا بانو کا یہی نالہ۔۔۔
یہ کہتی تھی چھڑا لے کاش کوئی مجھکو زنداں سے
یہاں ممکن نہیں جینا میری دکھیا خدا حافظ
تھا بانو کا یہی نالہ۔۔۔
نہ زخموں کے لئے تم کو دوا کوئی میسر تھی
نہ مرحم بھی میسر تھا میری دکھیا خدا حافظ
تھا بانو کا یہی نالہ۔۔۔
بھلا کیسے بھلاؤں گی تیرے معصوم چہرے کو
گھٹے گا دل بہت میرا میری دکھیا خدا حافظ
تھا بانو کا یہی نالہ۔۔۔
پشیمان تھی بہت تم بھیج کے عمو کو دریا پہ
نہ دل سے بوجھ یہ اترا میری دکھیا خدا حافظ
تھا بانو کا یہی نالہ۔۔۔
لٹی ہے چار برسوں کی کمای قید خانے میں
نہ پوچھو حال اس دل کا میری دکھیا خدا حافظ
تھا بانو کا یہی نالہ۔۔۔
رضا ہر ایک ارمان دفن کرکے قید خانے میں
چلی کہتی ہوی ممتا میری دکھیا خدا حافظ
تھا بانو کا یہی نالہ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.