Tasbeehe hussain
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Raza Ali Khan
تسبیحِ حسین ابنِ علی قیدی بنی ہے
کانوں سے لہو جاری ہے اور شام چلی ہے
دربار میں عطرت ہے محمد کی اے لوگوں
بالوں سے جو ڈھانپے ہوے چہرے کو کھڑی ہے
تسبیحِ حسین ابنِ علی۔۔۔
بازار کے ہر موڑ پہ گر جاتی ہے تھک کے
شبیر کی بیٹی ہے یہ نازوں سے پلی ہے
تسبیحِ حسین ابنِ علی۔۔۔
پوچھا گیا کیوں بول نہیں سکتی سکینہ
ماں بولی میری بچی کی گردن جو باندھی ہے
تسبیحِ حسین ابنِ علی۔۔۔
دربار میں زہرا کی طرح چپ ہے یہ بی بی
پردہ ہی بنا دے جو مسلماں کوئی ہے
تسبیحِ حسین ابنِ علی۔۔۔
بابا کا گلا شمر کا خنجر ہے نظر میں
مقتل کو سکینہ بھی کہاں بھول سکی ہے
تسبیحِ حسین ابنِ علی۔۔۔
کہتی ہے میرے بابا بھی بے گور و کفن تھے
بے گور و کفن آج سکینہ بھی چلی ہے
تسبیحِ حسین ابنِ علی۔۔۔
سجاد نے کڑیوں میں اٹھایا ہے جنازہ
کہتے ہیں بتول آج قیامت کی گھڑی ہے
تسبیحِ حسین ابنِ علی۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.