Cheh maah ka mujahid sue maaidaan chala hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Asghar (a.s) recited by Kazmi Brothers
چھ ماہ کا مجاہد سوۓ میدان چلا ہے
ماں دیکھ رہی ہے
چہرہ بڑا نازک ہے بڑی گرم ہوا ہے
ماں دیکھ رہی ہے
چھ ماہ کا مجاہد سوۓ میدان چلا ہے
ماں دیکھ رہی ہے
ظالم تجھے اس بات کا احساس نہیں ہے
چہ ماہ کا بچہ ہے یہ عباس نہیں ہے
کمسن علی اصغر سے تیر بڑا ہے
اے بہن تیرے سامنے بابا کے ہیں حالات
اب شام غریباں کو ہی ہوتی ہے ملاقات
مڑ مڑ کے سکینہ کی طرف دیکھ رہا ہے
حرمل نے کماں کھینچی تو لرزی یہ زمین ہے
تھے سامنے خیام تبھی اس کو یقین ہے
پردہ بڑی بے چینی سے خیمے کا ہٹا ہے
اللہ میرے اللہ یہ دہائی ہے دہائی
امت نے سیدہ کی یوں لوٹی ہے کمائی
ایک بہن نے بھائی کا لہو مُنہ پہ ملا ہے
سوچا تھا کے جی لے گی وہ یادوں کے سہارے
امت نے جلا ڈالے ہیں ارمان بھی سارے
اصغر تیرا جھولا تیرا کرتا بھی جلا ہے
ہیں حاجرہ یعقوب و ابراہیم کے ہمسر
سر چاند سے بیٹے کا چڑھا نوک سینہ پر
پابند رسن پھول سی بیٹی کا گلا ہے
عمران مجھے قوت تحریر نہیں ہے
کیسے میں لکھوں تیر کے یہ تیر نہیں ہے
اصغر کی طرف چل پڑی تیزی سے قضاء ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.