Sun lo apni beti ke
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Mirza Sikander Ali
سُن لو اپنی بیٹی کے آخری بیاں بابا
بند ہونے والی ہے اب میری زباں بابا
دیکھ لو جو باقی تھے وہ بھی امتحاں بابا
گر پڑا یتیمی کا سر پہ آسماں بابا
سُن لو اپنی بیٹی کے ۔۔۔
جب میرا جواں بھیا ایڑیاں رگڑتا تھا
چُبھ رہی تھی میرے بھی دل میں برچھیاں بابا
سُن لو اپنی بیٹی کے ۔۔۔
چھِن چُکی ہر اک چادر جل چُکا ہراک خیمہ
لُٹ گئی سبھی دولت رہ گئے نشاں بابا
سُن لو اپنی بیٹی کے ۔۔۔
کان ہو گئے زخمی گال ہو گئے نیلے
ظالموں نے یوں چھینی میری بالیاں بابا
سُن لو اپنی بیٹی کے ۔۔۔
ہم تمہارے سینے پر سو چکے جو سونا تھا
نیند بھی وہیں پہنچی آپ ہیں جہاں بابا
سُن لو اپنی بیٹی کے ۔۔۔
قید کے اندھیرے میں گھُٹ رہا ہے دم میرا
اب نہیں سہی جاتی اور سختیاں بابا
سُن لو اپنی بیٹی کے ۔۔۔
کب جلا میرا دامن یہ خبر نہیں مجھ کو
سامنے تھا آنکھوں کے دور تک دھواں بابا
سُن لو اپنی بیٹی کے ۔۔۔
یہ نظیر اپنا ہے اسکو بکشوا دینا
اسنے روکے لکھی ہے میری داستان بابا
سُن لو اپنی بیٹی کے ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.