Soja sakina
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Ameer Hasan Aamir
پیاری سکینہ پیاسی سکینہ
پیاری سکینہ بالی سکینہ
سوجا سکینہ سوجا سکینہ
پھر نہ ملے گا بابا کا سینہ
سوجا سکینہ سوجا سکینہ
نہ گھبراؤ زخمی بدن کو نہ دیکھو
سکینہ میرے پیرہن کو نہ دیکھو
یہ بابا کا ہے امتحاں اے حزینہ
سوجا سکینہ۔۔۔
میری زندگی میں نہ آنسوں بہاؤ
وگرنہ میں کہہ دوں گا خیمے میں جاؤ
تمہیں میرے بن اور کچھ دن ہے جینا
سوجا سکینہ۔۔۔
تجھے کس طرح سے دلاسے دوں بیٹی
میں کچھ دیر کا اور مہماں ہوں بیٹی
ہے منجھدار میں میرا اس دم سفینہ
سوجا سکینہ۔۔۔
میرے بعد گزریں گے فاقوں پہ فاقے
میرے بعد کھانے ہیں طمانچے
نہ تو جا سکے گی پلٹ کر مدینہ
سوجا سکینہ۔۔۔
سکینہ بہت غم اٹھانے ہے تجھکو
ابھی تازیانے بھی کھانے ہے تجھکو
ہے ماتھے پہ تیرے یہ کیسا پسینہ
سوجا سکینہ۔۔۔
سکینہ میرے خون کی لاج رکھنا
کسی سے کبھی کوئی شکوہ نہ کرنا
ہر ایک سانس پر خون کا گھونٹ پینا
سوجا سکینہ۔۔۔
تجھے آج کیوں نیند آتی نہیں ہے
ہے خاموش کیوں کچھ بتاتی نہیں ہے
تو انگشتری کا ہے میری نگینہ
سوجا سکینہ۔۔۔
میرا سر دکھاے گا تجھکو ستمگر
تیرے سر سے پھر چھین لے گا وہ چادر
ستاے گا رہ رہ کے تجھکو کمینہ
سوجا سکینہ۔۔۔
صدا دیں گے آصف عزادار سن کر
نہ پڑھ اور عامر اے شہ کے سخنور
کہ تڑپیں گے مرقد میں شاہ مدینہ
سوجا سکینہ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.