Shimr kehta tha
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Shadman Raza
شمر کہتا تھا سکینہ کو ستاتے رہنا
سر دکھا کر اسے بابا کا رلاتے رہنا
خوف ہر وقت نظر آے مجھے چہرے پر
اس قدر راہ میں بچی کو ڈراتے رہنا
شمر کہتا تھا۔۔۔
ناز اب اس کے نہیں کوئی اٹھانے والا
یہ طمانچوں اسے یاد دلاتے رہنا
شمر کہتا تھا۔۔۔
باپ کا سر جو یہ مانگے تو نہ دینا اس کو
دل معصوم کو اس طرح دکھاتے رہنا
شمر کہتا تھا۔۔۔
آنکھ میں تیر تھا اور ہاتھ نہیں تھے اس کے
کیسے عباس گرا زیں سے بتاتے رہنا
شمر کہتا تھا۔۔۔
ہو اگر پیاس کی شدت تو رلانے کے لئے
پانی دکھلا کے سکینہ کو بہاتے رہنا
شمر کہتا تھا۔۔۔
جب رسن کھنچتی ہے گھٹتا ہے گلا بچی کا
بس یہی سوچ کے عابد کو اٹھاتے رہنا
شمر کہتا تھا۔۔۔
کیسے برداشت کرے یاد تو آتا ہے اسے
جھولا بے شیر کا آنگن میں جھلاتے رہنا
شمر کہتا تھا۔۔۔
شام والوں سے نظر روکے یہ زینب نے کہا
اک دیا روز یہاں آ کے جلاتے رہنا
شمر کہتا تھا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.