Shah ki pyari sakina
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Farhan Ali Waris
اکثر نماز شب میں دعا کرتے تھے شبیر
اک پھول سی بیٹی دے مجھے کاتب تقدیر
شبیر کو خالق نے سکینہ جو عطا کی
زینب کی سی صورت تھی سب اس ماہ لقا کی
جس دم دیا گودی میں اسے لا کے چچا کی
ہاتھوں پہ اس کو لے کر غازی نے دعا دی
رکھے تجھے اے لاڈلی اللّٰہ سلامت
دنیا میں تیرے سر پہ رہے شاہ سلامت
سکینہ سکینہ
شاہ کی پیاری سکینہ لاڈلی عباس کی
سیرتِ زہرا تھی جس میں تھی سکینہ وہ کتاب
گود میں لیتے تھے غازی اور کبھی ام رباب
سینۂ شبیر پر جو پھول سی کھلتی رہی
زینب و کلثوم کے جو ساے میں پلتی رہی
شاہ کی پیاری سکینہ۔۔۔
نہ کسی غم کا تصور تھا نہ رنج و یاس کا
پایا اس بچی نے جھولا بازوے عباس کا
نقش تھا اس نازنیں کے دل پہ نام عباس کا
یوں سمجھ لو پہنے رہتی تھی وہ تعویذ وفا
شاہ کی پیاری سکینہ۔۔۔
ناز اٹھاتی تھی سکینہ کے سبھی شہزادیاں
قصہء خیبر سنا کر دیتی تھی ماں لوریاں
زانوے مادر پہ تکیہ تھا کبھی تقدیر پر
چین سے سوتی تھی شب کو سینۂ شبیر پر
شاہ کی پیاری سکینہ۔۔۔
دیکھتے ہی دیکھتے وہ دو برس کی ہو گیء
بچیوں کے کھیلنے کی عمر ہوتی ہے یہی
کھیلتی تھی گھر کے آنگن میں کبھی صغرا کے ساتھ
گھومنے جاتی کبھی اکبر کبھی بابا کے ساتھ
شاہ کی پیاری سکینہ۔۔۔
کھیل کے دوران لگتی تھی سکینہ کو جو پیاس
دوڑ کے جاتی تھی بچی اس گھڑی عمو کے پاس
ہاے کیا دن تھے کہ پانی مانگا اور پانی ملا
اور اک وہ وقت پیاسی تھی سر کربوبلا
شاہ کی پیاری سکینہ۔۔۔
الغرض بہر سفر جب گھر سے نکلے شاہ دیں
راہ میں کتنی اذیت سہہ گیء وہ نازنیں
دشت میں پیاسی رہی اور باپ کی فرقت سہی
قید ہو کر پھر وہ بچی شام سے زنداں گیء
شاہ کی پیاری سکینہ۔۔۔
عمر کے باقی جو دن تھے وہ گزارے قید میں
کل تلک آباد تھا گھر اب ہیں سارے قید میں
قید خانے کے مصایب قلب پر سہتی رہی
ہاے بابا ہاے بابا رات بھر کہتی رہی
شاہ کی پیاری سکینہ۔۔۔
مار ڈالا قید خانے میں اسے افتاد نے
قبر میں اس کو اتارا سید سجاد نے
روضہء بالی سکینہ پر جو مظہر عابدی
جاے گا فرحان لب پر ہوگا نوحہ بس یہی
شاہ کی پیاری سکینہ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.