Baba Ki Wasiyat Hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Kazmi Brothers
اکیس کی شب آخری سانسوں کا ہے قصہ
اولاد کو حسرت سے علی مولا نے دیکھا
دِل پھٹنے لگا دیکھا جو زینب نے یہ گِریا
مولا نے تڑپتے ہوۓ غازی کو پُکارا
بولے کہ اے عباس بھلے جان لُٹانا
یہ حُکم میرا آخری دَم تک نہ بُھلانا
بابا کی وصیت ہے اِسے دِل میں بسا لے
غازی میری زینب کی رِدا تیرے حوالے
عباس تُم اب اُس کی رِدا بن کے دِکھانا
کُرتے تیرے جِس نے ہیں بڑی دیر سنبھالے
زینب کے کبھی نقشِ قدم دیکھو تو غازی
سورج سے بھی کہنا کہ نظر اپنی ہٹا لے
شبیر سے زینب کو بِچھڑنے نہیں دینا
زاہرہ نے یہ دونوں ہیں بڑے ناز سے پالے
زینب نے سُنا رو کے کہا بابا نے غازی
زنجیر نہ زینب کے کوئ ہاتھ میں ڈالے
زینب نے کہا بابا میرے غازی کے ہوتے
جُرات ہے کسے کوئ مُجھے قیدی بنا لے
مولا نے کہا وقت بدل جاتے ہیں بیٹی
احساس نہیں کرتے کبھی لوٹنے والے
غازی نے کہا جون میں تب تک ہوں محافظ
جب تک یہ میرے بازو کوئ کاٹ نہ ڈالے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.