Seene pe sone wali
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Mir Rehan Abbas
سینے پہ سونے والی مٹی پہ سو رہی ہے
چادر بھی چھن چکی ہے گوہر بھی چھن چکے ہیں
ننھے سے پاؤں میں بھی چھالے پڑے ہوئے ہیں
نیلی ہے پشت ہاے روتی ہے شہ کی دختر
---سینے پہ سونے والی
کانوں سے خوں ہے اب بھی ہے غمزدہ کے جاری
جب جب ہیں کان دکھتے روتی ہے شہ کی بیٹی
اب روکے کہہ رہی ہے بھیا چلیں گے گھر ہم
---سینے پہ سونے والی
بیمار رہ کے بھائی سینے پہ ہے سلاتا
گر ہاتھ ہتھکڑی میں دونوں بندھا نہ ہوتا
گردن میں طوق بھاری اور ہے کمر میں لنگر
---سینے پہ سونے والی
کیسے کوئی یہ لکھے کس طرح سو رہی ہے
ہے پشت و سینہ زخمی کروٹ بدل رہی ہے
آقا کو ساتھ لے کر عباس دیکھو آکر
---سینے پہ سونے والی
حسرت سے قید خانے میں مجھ سے کہہ رہی ہے
بھیا گلے کی رسی تکلیف دے رہی ہے
ہر سانس میں نہ کیونکر مر جاؤں گی میں گھٹ کر
---سینے پہ سونے والی
بھیا دعا یہ کردو مر جائے اب سکینہ
کیسے سہے یتیمہ ظلم و ستم کی ایذا
غیرت رلا رہی ہے سر پر نہیں ہے چادر
---سینے پہ سونے والی
سجاد کر رہے ہیں زندان میں یہ نوحہ
جب دیکھتے ہیں در سے اڑتا ہوا پرندہ
اڑتے ہوئے پرندے یہ دیکھلے ٹہر کر
---سینے پہ سونے والی
بالوں سے بی بیوں نے اپنے کیے تھے پردے
کیسے میں منہ چھپاتی تھے بال میرے چھوٹے
زخمی میرا جگر ہے صدمہ بہت ہے دل پر
---سینے پہ سونے والی
ریحان اور مبارک لمحہ عجیب آیا
سب کہکے رو رہے ہیں لو مر گیء سکینہ
سجاد کہہ رہے ہیں اسکو لحد میں رکھ کر
---سینے پہ سونے والی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.