Sarwar ke dil se
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Aqif Hussain
سرور کے دل سے پوچھیےء الفت سکینہ کی
آتی ہے کربلا سے کیوں نکھت سکینہ کی
کربوبلا میں شاہ زمن جب ہوے شہید
عاشور کو الٹ گیء قسمت سکینہ کی
سرور کے دل سے پوچھیےء۔۔۔
بعد حسین چین سے سوی نہ پھر کبھی
سینے پہ سونے کی تھی جو عادت سکینہ کی
سرور کے دل سے پوچھیےء۔۔۔
ماتم کروں حسین آنسوں بہاؤں میں
دل میں ہی گھٹ کے رہ گیء حسرت سکینہ کی
سرور کے دل سے پوچھیےء۔۔۔
کھاے طمانچے گالوں پہ تھا اک یہی سبب
تبدیل ہوتی رہتی تھی رنگت سکینہ کی
سرور کے دل سے پوچھیےء۔۔۔
فرمایا بنت شاہ سن اے یزید سن
بدکار تو کیا سمجھے گا رفعت سکینہ کی
سرور کے دل سے پوچھیےء۔۔۔
بیٹی کے اک اشارے پہ آیا سر حسین
سکتے میں سب تھی دیکھی جو قدرت سکینہ کی
سرور کے دل سے پوچھیےء۔۔۔
زنداں میں قید ہو گیء ماں اور پھپھی کے ساتھ
سب کو وہاں رلاتی تھی رقت سکینہ کی
سرور کے دل سے پوچھیےء۔۔۔
خوں سے بھرا جو کرتا تھا وہی کفن بنی
عابد نے خود بنای ہے تربت سکینہ کی
سرور کے دل سے پوچھیےء۔۔۔
بولی سکینہ بابا کے سر سے یہ قید میں
لینے خبر اب آے ہیں حضرت سکینہ کی
سرور کے دل سے پوچھیےء۔۔۔
فرش عزا پہ اشک بہاتے رہو ایجاز
عاکف کی آرزو ہے تو سنت سکینہ کی
سرور کے دل سے پوچھیےء۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.