Sakina tum nahi
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Anj. Masoomeen
تڑپ کر یوں نہ تڑپانا
سکینہ تم نہیں رونا
سنو بابا کا یہ کہنا
تمہیں ہے صبر سے رہنا
بدل جاے گی یہ دنیا
سکینہ تم نہیں رونا۔۔۔
جلانے آییںنگے اعدا
ہمارے بعد یہ خیمے
جلے گا جب تیرا کرتہ
سکینہ تم نہیں رونا۔۔۔
ڈرانے آیینگے ظالم
لیےء ہاتھوں میں جب خنجر
میری بچی نہ تم ڈرنا
سکینہ تم نہیں رونا۔۔۔
طمانچے مارے گا دشمن
تمہارے چھین کر گوہر
نہ ہوگا جب کوئی اپنا
سکینہ تم نہیں رونا۔۔۔
بڑے گی پیاس کی شدت
جب ہوگی ہر نیء آفت
نہ ہوگا بھای جب میرا
سکینہ تم نہیں رونا۔۔۔
تمہیں کب نیند آے گی
نہ ہوگا جب میرا سینہ
تمہیں کانٹوں پہ ہے سونا
سکینہ تم نہیں رونا۔۔۔
اندھیرے قید خانے میں
تمہیں نیند آے گی کیوں کر
نہ ہوگا باپ کا سینہ
سکینہ تم نہیں رونا۔۔۔
رضا ہو آپ کی مولا
لکھا ہے اس نے یہ نوحہ
سکینہ تم نہیں رونا
سکینہ تم نہیں رونا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.