Sakina ro rahi hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Ali Yazdan
چلے آؤ میرے بابا سکینہ رو رہی ہے
در زنداں پر تنہا سکینہ رو رہی ہے
مجھے اب نیند بھی آتی نہیں اس قید خانے میں
گزرتے ہیں میرے دن رات اب آنسوں بہانے میں
اے بابا آپ کی دکھیا سکینہ رو رہی ہے
چلے آؤ میرے بابا۔۔۔
سفر کی خاک ہے سر میں لہو کانوں سے جاری ہے
اندھیرا ہی اندھیرا ہے فضا میں سوگواری ہے
نکل جاے نہ دم میرا سکینہ رو رہی ہے
چلے آؤ میرے بابا۔۔۔
بہت بے چین رہتی ہوں میں بابا سے جدا ہو کر
میں بابا کو بتاؤں گی ستم ٹوٹے ہیں جو مجھ پر
کہو بابا سے اے بھیا سکینہ رو رہی ہے
چلے آؤ میرے بابا۔۔۔
مجھے ہے یاد کہ مجھکو وہ سینے پہ سلاتے تھے
میں جب بے چین ہوتی تھی کلیجے سے لگاتے تھے
کہاں اب باپ کا سینہ سکینہ رو رہی ہے
چلے آؤ میرے بابا۔۔۔
سفر کی داستاں تم کو میں رو رو کر سناؤں گی
رسن کے اور طمانچوں کے نشاں تم کو دکھاؤں گی
کوی بھی اب نہیں آتا سکینہ رو رہی ہے
چلے آؤ میرے بابا۔۔۔
خبر کس کو کہ بابا نے مجھے نازوں سے پالا ہے
کسے معلوم تھا مجھ پر یہ دن بھی آنے والا ہے
کروں گی جب یہ واویلا سکینہ رو رہی ہے
چلے آؤ میرے بابا۔۔۔
مجھے ہے یہ خبر بابا یقیناً لوٹ آیینگے
چھڑا کر قید خانے سے وطن وہ لے کے جایینگے
انہیں معلوم جب ہو گا سکینہ رو رہی ہے
چلے آؤ میرے بابا۔۔۔
محب سادات کے رونے کی اک شب کو صدا آی
سر شبیر اس بچی نے پایا تو قضاء آی
لبوں پہ جس کے نوحہ تھا سکینہ رو رہی ہے
چلے آؤ میرے بابا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.