Rubab kehti thi Asghar kamaal kar dena
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Asghar (a.s) recited by Asghar Khan
رباب کہتی تھی اصغر کمال کر دینا
حسین جو بھی کہیں میرے لعل کر دینا
تمام رات یہی لوریاں تھیں مادر کی
یہ جان میری ہے بیٹا سنبھال کر دینا
حسین چوم کے گردن پسر کی کہتے رہے
یہ کس سے سیکھا ہے گردن کو ڈھال کر دینا
رباب دنیا کوحیرت ہے تیری ہمت پر
یہ کب سھل تھا کلیجہ نکال کر دینا
کہا تھا ماں نے کوئی کہہ نہ پائے کمسن ہو
یوں چھ مہینوں کو اٹھارا سال کر دینا
سکینہ کہتی تھی پانی اگر ملے اصغر
دو گھونٹ میرے لیۓ بھی سوال کردینا
تھا کربلا کی ہی ماوں کا حوصلہ ثقلین
قضا کے ہاتھوں میں بیٹوں کو پال کر دینا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.